ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر ایک ہزار 433 ہوگئیں
ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 237 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 19 ہزار 644 ہوچکی ہے۔
تازہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آءے ہیں جب ایران میں فارسی کے نئے سال 'نوروز' کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے لیے ایران میں عمومی طور پر دو ہفتے کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں مناتے ہیں۔
تاہم اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔