• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس: گلوکاروں کی مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو پرفارمنس

شائع March 19, 2020
کرس مارٹن نے مداحوں کے لیے آن لائن پرفارم کیا — فوٹو: انسٹاگرام
کرس مارٹن نے مداحوں کے لیے آن لائن پرفارم کیا — فوٹو: انسٹاگرام

کورونا وائرس کا خوف پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور اس وبا کا بہت زیادہ اثر دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی پڑا۔

جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور تمام ممالک کی حکومتیں لوگوں کو یہ ہدایات کررہی ہیں کہ وہ اس خطرناک وقت میں ایک دوسرے سے دور رہنے کی کوشش کریں وہیں ایسا کرنے کے لیے بڑے اجتماعات پر منعقد ہونے والے تمام ایونٹس بھی منسوخ کردیے گئے۔

اگر میوزک انڈسٹری کی بات کی جائے تو بڑے بڑے فنکاروں کے کنسرٹس بھی منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

جہاں لوگوں نے خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے وہیں اب کئی نامور گلوکار مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس: میڈونا اور مائلی سائرس نے شو منسوخ کردیے

کئی گلوکاروں نے اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام اور فیس بک پر لائیو کنسرٹ کیا تاکہ ان کے مداح گھر بیٹھے بھی محظوظ ہوسکیں۔

برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے 30 منٹ کی لائیو پرفارمنس کی۔

اس دوران انہوں نے اپنے مشہور گانے ’ٹربل‘، ’اے اسکائے فل آف اسٹارز‘ پرفارم کیے۔

مداحوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے بینڈ ممبران کے ساتھ ہونا چاہیے تھا، لیکن ہم سب الگ الگ ممالک میں پھنس گئے ہیں، جس کے بعد میں نے سوچا کے اپنے مداحوں سے باتیں کروں‘۔

انہوں نے اپنے اس لائیو کنسرٹ کو ’ٹوگیدر ایٹ ہوم‘ (گھر میں ایک ساتھ) کا نام دیا، جو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

کرس مارٹن کے بعد امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے بھی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر لائیو کنسرٹ رکھا تھا۔

جان لیجنڈ کا اپنی ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’میرے دوست کرس مارٹن نے مداحوں کے لیے ایک بہترین کنسرٹ منعقد کیا میں بھی کل دن میں ایک بجے مداحوں کے لیے پرفارم کروں گا‘۔

جس کے بعد انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لائیو پرفارمنس کی اور مداحوں کا دل جیت لیا۔

گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے قرنطینہ کیا ہوا ہے اور وہ بھی اس دوران سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو انٹرٹین کررہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

آئرلینڈ کے راک بینڈ یو پی کے مرکزی گلوکار بونو نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے لائیو پرفارم کیا۔

دوسری جانب پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ اب لائیو کنسرٹس ہوں گے جبکہ وہ مداحوں کو ان لائیو کنسرٹس میں پرفامر کرنے کا موقع بھی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024