• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہواوے پی 40 سیریز کے تمام فونز کی تصویر قبل از وقت لیک

شائع March 17, 2020
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 40 سیریز کے تمام فونز کی تصویر متعارف ہونے سے پہلے لیک ہوگئی ہے۔

اس تصویر میں ہواوے پی 40، پی 40 پرو اور پی 40 پریمیئم کو دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فونز کن رنگوں میں دستیاب ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی 40 لائٹ اور پی 40 لائٹ ای پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیے جاچکے ہیں۔

پہلی نظر میں یہ سب ڈیوائسز سائز سے ہٹ کر ایک جیسی ہی لگتی ہیں مگر باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو تینوں ڈیوائسز کو بیک پر موجود کیمروں کے ڈیزائن سے الگ کیا جاسکتا ہے۔

ہواوے پی 40 میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں پیری اسکوپ زوم موجود نہیں جبکہ ہواوے پی 40 پرو میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں ایک پیری اسکول لینس ہے اور پی 40 پرو پریمیئم میں بیک پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

پی 40 پرو پریمیئم کے بارے میں یہ لیک پہلے سامنے آچکی تھی کہ اس میں گلاس کی بجائے سرامکس کا استعمال ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ہواوے پی 40 اور پی 40 پرو سلور، گرے، اورنج یا گولڈ، بلیک، بلیو اور اوروا رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

یہ تصویر اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے پوسٹ کی۔

خیال رہے کہ ہواوے کے نئے فلیگ شپ فونز 26 مارچ کو متعارف کرائے جائیں گے جن میں پہلے سے بہتر کیمرا سسٹم (50 میگا پکسل آر وائے وائے بی سنسر اور بہتر زوم، پہلے سے بڑے سنسرز)، کیرین 990 فائیو جی پراسیسر، ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ جبکہ ممکنہ طور پر 120 گیگا ہرٹز او ایل ای ڈی اسکرینز دی جائیں گی۔

ہواوے پی 40 پرو پریمیئم دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں مجموعی طور پر فرنٹ اور بیک پر 7 کیمرے دیئے جائیں گے۔

گوگل سروسز کی عدم موجودگی کس حد تک اس فون کی فروخت پر متاثر ہوگی، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر ایسا نظر آتا ہے کہ چینی کمپنی صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے کیمروں کا سہارا لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024