• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: خیبر پختونخوا کے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کمی کا اعلان

شائع March 16, 2020
فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے، معاون خصوصی برائے جیل خانہ — فائل فوٹو
فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے، معاون خصوصی برائے جیل خانہ — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے جبکہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ تمام جیلوں کو آج مل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حوالے سے گھبرانا نہیں چاہیے، اقدامات کررہے ہیں، ظفر مرزا

تاج محمد نے کہا کہ رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد و شمار جلد مکمل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 136 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا سے پاکستان میں سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا ہے جہاں 103 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کووڈ 19 (نوول کورونا وائرس) دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

اس عالمی وبا کے باعث اب تک کم از کم 6 ہزار 513 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 99 اموات چین کے صوبے ہوبے میں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024