• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
Live Covid 2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

شائع March 16, 2020

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس، وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے، عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے جبکہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

معاون جیل خانہ جات تاج محمد کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025