ایران میں کورونا وائرس سے مزید 113 ہلاکتوں کی تصدیق
ایران میں کوروناوائرس سے مزید 113 ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت صحت نے 113 مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں جبکہ حکام نے اہم مذہبی مقامات کو زائرین کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔