• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر اس پر قابو پانا ممکن نہیں، احسن خان

شائع March 13, 2020
اداکار نے کورونا کے حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی — فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے کورونا کے حوالے سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار احسن خان نے حکومت سے ملک میں کورونا ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق تصاویر شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

احسن خان نے اپنی پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہمارے علاوہ تمام ممالک کورونا وائرس سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرچکے ہیں'۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'پاکستان عوامی اجتماعات کو فی الحال بند کرے اور تعلیمی ادارے بند کیے جائیں'۔

اداکار کے مطابق 'کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر اس پر قابو پانا ممکن نہیں اگر کسی کے علم میں ہے کہ کوئی فیملی ان دنوں بیرون ملک سے آئی ہے تو ان کو درخواست کریں وہ اپنا چیک اپ کروائیں'۔

مزید پڑھیں: سندھ میں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 31 مئی تک کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

جبکہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے حوالے سے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ سے لیگ کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے۔

کورونا وائرس ہے کیا؟

کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق 'اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 'پی ایس ایل' کے میچز شائقین کے بغیر ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وائرس کے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد چین کے کئی شہروں میں عوامی مقامات اور سینما گھروں سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا تھا جب کہ شہریوں کو سخت تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ متعدد شہروں کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور نئے قمری سال کی تعطیلات میں اضافہ کر کے تعلیمی اداروں اور دیگر دفاتر کو بند رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے مزید خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024