• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حکومت کا پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرامز میں ایک کھرب روپے کٹوتی کا عندیہ

شائع March 12, 2020
آئندہ مالی سال کے لیے 55  کھرب  روپے کے ریونیو ہدف کو کم کرکے 52 کھرب 38 ارب روپے کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
آئندہ مالی سال کے لیے 55 کھرب روپے کے ریونیو ہدف کو کم کرکے 52 کھرب 38 ارب روپے کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: حکومت نے رواں برس مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب روپے (15 فیصد) کمی، وفاقی بیوروکریسی کے اخراجات میں بڑا اضافہ اور صوبوں کو منتقل کی جانے والی رقم کی ری ایڈجسٹمنٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ حکومت رواں ماہ کے دوران سلسلہ وار اقدامات اٹھانے والی ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اپریل میں 45 کروڑ ڈالر کی قسط کے لیے 'دوسرا جائزہ مکمل کیا جائے'۔

آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی کے طور پر نوید کامران نے وفاقی بجٹ کی کچھ خامیوں پر روشنی ڈالی جس میں پینشن کے اخراجات میں اضافہ، قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ، صوبوں کو منتقل کیے جانے والے وفاقی فنڈز کی غیر مستحکم شرح اور سبسڈیز اور سپورٹ پروگرام کی مد میں غیر حقیقت پسندانہ رقوم مختص کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی کو 44غیر منظورشدہ منصوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے پر تحفظات

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیض اللہ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ حکمت عملی کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا اور اس کے بعد جلد ہی اسے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 55 کھرب روپے کے ریونیو ہدف کو کم کر کے 52 کھرب 38 ارب روپے کردیا گیا ہے اور مزید کمی کے لیے حکومت آئی ایم ایف سے بات کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس نان ٹیکس ریونیو کی صورتحال بہتر رہی اور 11 کھرب کے ہدف کے مقابلے میں 8 ماہ کے دوران 10 کھرب 25 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) بجٹ ہدف کے 7 کھرب ایک ارب روپے کے مقابلے 6 کھرب روپے رہے گی۔

مزید پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجرا میں تیزی

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سکوک بانڈز سے فنڈز اکٹھے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے 3 اصولوں پر مکمل عملدرآمد کررہی ہے جس میں مرکزی بینک سے ادھار نہ لینا، خود مختار ضمانتوں کی حدود نہ توڑنا اور رواں کوئی ضمنی گرانٹ نہ دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری قرضوں اور ان کی ادائیگی کے منصوبوں کو آئندہ بجٹ میں عارضی طور پر مختصر مدت کی ادائیگیوں کو طویل مدت کی ادائیگیوں میں تبدیل کر کے مرکزی اسٹریم لائن کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکنک اجلاس: ایک کھرب 19 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

سیکریٹری خزانہ نے زور دیا کہ صوبوں کو 'انحصار کرنے کی عادت چھوڑ کر' آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدن پیدا کرنے والے نئے طریقے شروع کرنے پر غور کرنا پڑے گا۔

سیکریٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کو 17 سے 22 گریڈ کے وفاقی اور صوبائی افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں 'تفاوت' کو دور کرنا پڑے گا کیوں کہ اس وقت وفاقی بیوروکریسی واضح طور پر گھاٹے میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024