• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسلامی نظریاتی کونسل کو 'زندگی تماشا' کا جائزہ لینے سے روک دیا گیا

شائع March 11, 2020 اپ ڈیٹ March 12, 2020
—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
—فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو فلم 'زندگی تماشا' کا جائزہ لینے سے روک دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی نے سینٹرل بورڈ آف فلم سنسر کو ہدایت کی کہ وہ پینل کو اسکریننگ کے لیے فلم کی کاپی فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: 'زندگی تماشا' کی ریلیز روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، سرمد کھوسٹ

کمیٹی کے اراکین کے لیے 16 مارچ کو فلم 'زندگی تماشا' کی اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے گا جو اس امر کا فیصلہ کریں گے کہ آیا فلم کو منظوری کے لیے 'سی آئی آئی' کو بھیجنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرپرسن مصطفیٰ نواز کھوکھر نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر پینل کو فلم قابل اعتراض نہیں لگی تو اس کی ریلیز کے احکامات 'فوری طور پر' دیئے جائیں گے۔

یہ فیصلہ انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں مرکزی سنسرشپ بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی پینل کے سامنے پیش ہوئے۔

مصطفیٰ کھوکھر نے بتایا کہ اگر ہمیں فلم میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر آتی ہے تو ہم اسے اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھیج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے قبل ’زندگی تماشا‘ عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق فلم میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ہے۔

ایک ٹوئٹ میں سینیٹر نے کہا کہ کمیٹی کو 'یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اسے دو بار کلیئر کیا گیا لیکن پھر بھی پابندی عائد ہے'۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ کمیٹی 'کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی' اور یہ کہ 'پارلیمنٹ اپنا اختیار استعمال کرے گی'۔

انہوں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ان جماعتوں کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے جنہوں نے دو مرتبہ اسلام آباد کو یرغمال بنایا'۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں برس جنوری میں اعلان کیا تھا کہ فلم 'زندگی تماشا' کو جائزے کے لیے سی آئی آئی کے پاس بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

اس سے قبل ٹی ایل پی کی جانب سے فلم کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سنسر بورڈ نے دو مرتبہ فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔

بوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر کی جانے والی اس فلم کو ٹی ایل پی نے 'توہین آمیز' قرار دیا تھا۔

بعد ازاں فلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک مراسلے میں نام لیے بغیر کہا تھا کہ سنسر بورڈ کی منظوری کے باوجود ان کی فلم کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024