• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہواوے پی 40 پرو دنیا کا پہلا 7 کیمروں والا فون

شائع March 14, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون دنیا کا پہلا 7 کیمروں سے لیس فون ہوگا۔

ہواوے کی پی 40 سیریز کے 2 فونز 26 مارچ کو پیرس میں متعارف ہونے تھے تاہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے اور یہ ڈیوائسز آن لائن پیش کی جائیں گی۔

پی 40 اور پی 40 پرو فونز میں میٹ 30 سیریز کی طرح گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں ہوں گی اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم بھی اوپن سورس ہوگا جس میں ایپس ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور کی بجائے ہواوے ایپ گیلری کا آپشن ہوگا۔

ہواوے کی جانب سے سب ایپس میں گوگل کی بالادستی کے خلاف شیاﺅمی، اوپو اور ویوو کے ساتھ مل کر گوبل ڈویلپر سروس الائنس کو تشکیل دیا جارہا ہے جو مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

گوگل سروسز کی عدم موجودگی کس حد تک اس فون کی فروخت پر متاثر ہوگی، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر ایسا نظر آتا ہے کہ چینی کمپنی صارفین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے کیمروں کا سہارا لے رہی ہے۔

اسمارٹ فون لیکس کرنے کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے پی 40 پرو کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اس ڈیوائس میں بیک پر چوکور موڈیول میں 5 کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایپل کی تفصیلات لیک کرنے والے منگ چی کیو کے مطابق ہواوے پی 40 پرو کے کیمرا سسٹم میں ایک کیمرا 1 ایکس آپٹیکل زوم کا فیچر موجود ہوگا اور دنیا میں پہلی بار کسی فون میں یہ فیچر دیا جارہا ہے۔

میٹ 30 پرو میں 50 ایکس ڈیجیٹل زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک اور رپورٹ کے مطابق اس فون کا مین کیمرا 52 میگا پکسل کا ہوگا جو کہ گزشتہ سال کے پی 30 پرو کے مین کیمرے سے 10 میگا پکسل زیادہ ہے۔

بظاہر تو 52 میگا پکسل کیمرا ریزولوشن کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا کے 108 میگا پکسل سے بہت کم محسوس ہوتا ہے مگر لیکس کے مطابق یہ نیا سنسر زیادہ بڑے پکسلز اور کم روشنی میں بہتر کارکردگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس فون کے بیک پر 5 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے ہوں گے اور دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں مجموعی طور پر 7 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کا ٹیزر بھی 5 بیک کیمروں کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اس فون میں کیرین 990 پراسیسر، فائیو جی سپورٹ اور دیگر فیچرز موجود ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024