• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا وائرس: میڈونا اور مائلی سائرس نے شو منسوخ کردیے

شائع March 10, 2020
میڈونا کو فرانس اور مائلی سائرس کو آسٹریلیا میں پرفارمنس کرنا تھی—فائل فوٹو/ انسٹاگرام/ ٹوئٹر
میڈونا کو فرانس اور مائلی سائرس کو آسٹریلیا میں پرفارمنس کرنا تھی—فائل فوٹو/ انسٹاگرام/ ٹوئٹر

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے اپنے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے چین کو محض 2 ماہ میں 2 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

چین کے علاوہ ہولی وڈ فلموں کی نمائش بھی کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مؤخر کردی گئی ہیں اور شہرہ آفاق جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش بھی نومبر 2020 تک مؤخر کردی گئی۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے بھی اپنے میوزک کنسرٹ کو منسوخ کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاپ گلوکارہ، اداکارہ و لکھاری میڈونا کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 10 اور 11 مارچ کی درمیانی شب میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔

میڈونا کو پیرس میں پرفارمنس کرنا تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
میڈونا کو پیرس میں پرفارمنس کرنا تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے 8 مارچ کو کسی بھی جگہ ایک ہزار افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی تھی، اس سے قبل فرانس میں کسی بھی جگہ 5 ہزار افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد تھی۔

حکومت کی جانب سے لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد میڈونا کے میوزک کنسرٹ کے منتظمین نے شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف، ’جیمز بانڈ‘ کی ریلیز مؤخر

دوسری جانب نوجوان پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی آسٹریلیا میں اپنا میوزک شو منسوخ کردیا۔

’رائٹرز‘ کے مطابق مائلی سائرس کو آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں ایک فنڈ ریزنگ میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرنا تھی تاہم گلوکارہ نے اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائلی سائرس گزشتہ برس آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے متاثرین کے لیے ایک فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی اور گلوکارہ اسی ہفتے کے آخر میں آسٹریلیا پہنچنے والی تھیں۔

مائلی سائرس کو 13 اور 14 مارچ کو میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا تھی مگر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر فنڈ ریزنگ میوزک کنسرٹ منتظمین نے شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

میوزک شو کو منسوخ کرنے کے حوالے سے مائلی سائرس نے ٹوئٹ بھی کی جس میں انہوں نے شو نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’انہیں اپنی اور اپنے ٹیم کے ارکان کی صحت کا خیال رکھنے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے‘۔

گلوکارہ نے میوزک شو منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو کہا کہ جس طرح وہ بھی آگ کے متاثرین کے لیے فنڈ فراہم کرتی رہیں گی، وہ بھی متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

مائلی سائرس کو میلبورن میں شو کرنا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
مائلی سائرس کو میلبورن میں شو کرنا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024