• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملے کی مذمت

شائع March 10, 2020
شہباز شریف کے مطابق حملے کی نوعیت سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ ایک منصوبہ بندی سے کیا گیا —فوٹو: بشکریہ ڈاکٹر عدنان ٹوئٹر اکاونٹ
شہباز شریف کے مطابق حملے کی نوعیت سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ ایک منصوبہ بندی سے کیا گیا —فوٹو: بشکریہ ڈاکٹر عدنان ٹوئٹر اکاونٹ

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی نوعیت سے یہ ظاہر ہوتا کہ یہ ایک ‘منصوبہ بندی اور منظم انداز‘ میں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف علاج کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچ گئے

شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ ’نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ‘ پیدا کرنے کے لیے کیا گیا۔

اپوزیش لیڈر نے مزید کہا کہ لندن پولیس میں شکایت درج کرادی گئی اور اُمید ہے کہ پولیس تحقیقات کے بعد حملے کے ذمہ دار لوگوں کو منظر عام پر لائیں گے۔

تاہم پولیس نے ابھی تک حملے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے بھی ڈاکٹر عدنان پر حملے کی مذمت کی۔

نجی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر دو نقاب پوش افراد نے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئیں اور دونوں حملہ آوروں نے عقب سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے نواز شریف کو خود لندن بھیجا، اب وہ قوم کے سامنے جھوٹ نہ بولیں، بلاول

تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے لوہلے کی سلاخ سے ان پر حملہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے تھے۔

ڈاکٹر عدنان خان شریف میڈیکل سٹی کے چیف ایگزیکٹو، شریف میڈیکل اینڈ ریسرچ سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، عالمی ادارہ صحت کے ساتھی اور وزیر اعظم کے قومی صحت پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سابق ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر عدنان پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رہنما سعدیہ تیمور نے جمع کرائی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملہ کی پر زور مذمت کی گئی۔

مزید پڑھیں: نیب سیاسی انتقام کا کام کر رہا ہے، اسے بند کردینا چاہیے، بلاول بھٹو

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ لندن میں ڈاکٹر عدنان پر حملہ ان کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے اور یہ حملہ نواز شریف کے علاج میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سازش ہے۔

متن میں کہا گیا کہ نواز شریف کے معالج کو ہراساں کرنا ان کو ذہنی اذیت دینے کے مترادف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024