• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو 20 کھرب ڈالر تک نقصان کا خطرہ

شائع March 10, 2020
اقوام متحدہ نے پیشگوئی کی کہ مجوزہ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی
اقوام متحدہ نے پیشگوئی کی کہ مجوزہ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

روم: اقوام متحدہ نے مہلک کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے عالمی معیشت میں کساد بازاری پر خبردار کردیا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تجارت برائے ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کے رچرڈ کوزول رائٹ نے واضح کیا کہ رواں برس عالمی معیشت کو 10 کھرب سے 20 کھرب ڈالر کے درمیان نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: کورونا وائرس سے ہلاکتیں 15 ہوگئی، متاثرین کی تعداد 300 سے تجاوز

علاوہ ازیں رچرڈ کوزول رائٹ نے پیشگوئی کی کہ مجوزہ نقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

رچرڈ کوزول رائٹ نے کہا کہ جن ممالک کی معیشتیں بڑی حد تک اشیا کی پیداوار پر انحصار کرتی ہیں انہیں معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ معاشی سست روی سے ان کی مصنوعات کی طلب میں کمی واقع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یورپی یونین خصوصی طورپر جرمنی اور اٹلی رواں سال کساد بازاری کے باعث شدید متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین 2019 کے آخر سے معاشی طور پر پریشانی سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں ڈیڑھ کروڑ افراد پر قرنطینہ قوانین کا لازمی اطلاق

یو این سی ٹے اے ڈی نے اپنی رپورٹ میں پیشگوئی کی کہ سالانہ گوبل گروتھ میں 2.5 فیصد کمی واقع ہوگئی۔

دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اس سوچ کی نفی کی کہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے اقدامات بیکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وائرس پھیلنے کی وجہ سے یورپ سمیت دوسری جگہوں پر اسٹاک کے حصص تنزلی کا شکار رہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں پیر کی صبح تک کورونا وائرس کے ایک ہزار 112 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم ملک میں ابھی تک انفیکشن سے متعلق اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وجہ سے پوپ فرانسس صدیوں پرانی روایت توڑنے پر مجبور ہوگئے

انہوں نے زور دیا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات بالکل بیکار نہیں بلکہ ہم مزید وقت بچا رہے ہیں۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ اس وائرس کے خلاف سب سے مؤثر چیز وقت کا عنصر ہے تاکہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو زیادہ دباؤ سے بچایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024