• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کا پہلا 5 جی فون نئی جیمز بونڈ فلم کا حصہ

شائع March 5, 2020
— فوٹو بشکریہ ایچ یم ڈی گلوبل
— فوٹو بشکریہ ایچ یم ڈی گلوبل

نوکیا کا پہلا 5 جی اسمارٹ فون جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں 'نو ٹائم ٹو ڈائی' سیریز کا آفیشل موبائل ہوگا۔

اس بات کا اعلان نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کیا ہے۔

جیمز بونڈ کا آفیشل فون نوکیا کے دیگر فونز کے ساتھ 19 مارچ کو لندن میں متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ جیمزبونڈ کی نئی فلم پہلے اپریل میں ریلیز ہونی تھی مگر کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے اب اسے نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نئے کمرشل کی پہلی جھلک بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایجنٹ نومی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ لشانا لائنچ کو دکھایا گیا ہے اور یہ کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی مارکیٹنگ مہم کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

اشتہار میں یہ اداکارہ نوکیا اسمارٹ فون کو اپنا مشن مکمل کرنے کے لیے استعمال کرتی نظر آئے گی۔

اس اشتہار کو بافٹا ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر Amma Asante کو ڈائریکٹ کیا ہے اور نو ٹائم ٹو ڈائی سے متاثر ہے۔

90 سیکنڈ کا اشتہار 8 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا جس میں دیگر نوکیا فونز جیسے نوکیا 7.2 اور نوکیا 3310 بھی نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024