• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'خط اتنا پر اثر تھا کہ مسلم لیگ نے نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کردیا'

شائع March 4, 2020 اپ ڈیٹ March 5, 2020
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 'لندن کو خط لکھنے کے فوراً بعد ہی پریس کانفرنسوں کا آغاز ہوگیا'۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے حکومت برطانیہ کو لکھے گئے خط کا حوالہ دے رہی تھیں۔

مزیدپڑھیں: حکومت نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا

فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے خط لندن بھیجا لیکن یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی لوگ واپس آگئے، خط اتنا مؤثر تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے قوم کو نواز شریف کی صحت کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کرنا شروع کردی'۔

انہوں نے کہا کہ 'نواز شریف کی صحت پر خود ان کی پارٹی سیاست کررہی ہے'۔

سابق وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں ایک سوال پر معاون خصوصی نے کہا کہ 'مسلم لیگ (ن) نے ہسپتال میں داخل ہونے، ادھر طبی معائنے یا اس سے متعلق کوئی بھی دستاویزات پیش نہیں کی'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر ان کی حالت اتنی ہی نازک ہے جیسا کہ مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے تو پھر انہیں ہسپتال میں ہی رہنا چاہیے ناکہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گھر میں رہنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں: حکومت پنجاب نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 'دنیا بھر کے سائنس دان اس بیماری کا علاج نہیں کرسکے ہیں جس بیماری کا سامنا نواز شریف کو ہے، وہ جو علاج گھر میں ہو رہا ہے اسے پاکستان کے تمام امراض قلب کے ہسپتالوں میں بانٹنا چاہیے تاکہ غریب عوام بھی فائدہ اٹھاسکیں'۔

'بھارت سے متعلق او آئی سی کا بیان قابل تحسین ہے'

علاوہ ازیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کا بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں بیان قابل تحسین ہے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق تنازع کشمیر کا حل اور او آئی سی کی قراردادوں پر عمل درآمد کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیان امت مسلمہ کے کشمیریوں کے لیے احساس اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کا بھی اعتراف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم کا مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ان مظلوموں کے لیے حوصلے کا باعث ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کے اصولی موقف کی غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں اور کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہاہے اور انسانیت کے خلاف اپنے جرائم اورعالمی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، اسلامی دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کا جائز، جمہوری اور قانونی حق دلوانے میں عملی کردار ادا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024