• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

’زندگی گلزار ہے‘ کی جوڑی کی ’آن‘ میں واپسی

شائع March 4, 2020
دونوں کی جوڑی کو زندگی گلزار ہے میں سراہا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں کی جوڑی کو زندگی گلزار ہے میں سراہا گیا تھا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

معروف ٹی وی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ کی جوڑی اداکار فواد خان اور صنم سعید جلد ہی کئی سال بعد ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے لیکن اس بار دونوں ٹی وی کے بجائے بڑے پردے پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی دونوں آنے والی فلم ’آن‘ میں ایک بار پھر ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کو 2012 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘ میں سراہا گیا تھا اور ان کے کرداروں کو کافی وقت تک یاد رکھا گیا۔

اب دونوں ایک بار پھر گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے فلم ساز حسیب حسن کی فلم ’آن‘ میں جوڑے کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

فلم کے حوالے سے ہدایت کار حسیب حسن نے ڈان امیجز کو بتایا کہ پاک بحریہ کی کاوشوں پر بننے والی فلم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں نہ صرف رومانس ہوگا بلکہ اس میں جذبہ حب الوطنی اور ڈرامائی انداز بھی ہوگا جس سے شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔

آن میں دونوں ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
آن میں دونوں ایک بار پھر رومانس کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

’آن‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کہانی بھی ’زندگی گلزار ہے‘ کی لکھاری عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اس فلم کی کاسٹ میں دیگر بڑے اداکار بھی شامل ہیں۔

’آن‘ کی دیگر کاسٹ میں زارا نور عباس، جاوید شیخ، نوید شہزاد، نیر اعجاز، نعیم طاہر اور الے خان بھی شامل ہیں۔

فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسیب حسن کا کہنا تھا کہ نہ صرف ’آن‘ کی مرکزی کاسٹ بلکہ دیگر اداکار بھی لوگوں میں شہرت رکھتے ہیں اور شائقین اب سب اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر محظوظ ہوں گے۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ نہ صرف ’آن‘ کی کاسٹ بہت اچھی ہے بلکہ اس کی کہانی بھی اچھی ہے اور شائقین کو فلم میں رومانس سمیت کامیڈی بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

فلم کی کہانی آئندہ ماہ شروع کی جائے گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کو رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیا جائے گا۔

آن کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
آن کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024