• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی کنگز کی پی ایس ایل 2020 میں دوسری کامیابی

شائع March 2, 2020

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کی تعداد 4 ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے رونکی کے 85 اور کپتان شاداب خان کے آؤٹ ہوئے بغیر 54 رنز کی اننگز کی بدولت 5 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کو اسٹار بلے باز بابر اعظم کا نقصان شروع میں ہی اٹھانا پڑا جب شاداب خان نے انہیں رن آؤٹ کیا جس کے بعد شرجیل خان نے 3 چوکے اور 4 بلند وبالا چھکے لگا کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور دوسری اینڈ سے الیکس ہیلز نے بھی تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

الیکس ہیلز اور ڈیلپورٹ نے کراچی کو جیت کی امیدیں دلائی، ڈیل پورٹ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد افتخار احمد بھی جلد آؤٹ ہوئے لیکن والٹن اور کپتان عماد وسیم نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 گیندیں قبل ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

کراچی کی جانب سے شاندار کارکردگی پر ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کی جانب سے شاندار کارکردگی پر ہیلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
محمد عامر نے کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلائی—فوٹو:اے ایف پی
محمد عامر نے کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلائی—فوٹو:اے ایف پی
شاداب خان اور رونکی نے نصف سنچریاں بنائیں—فوٹو:اے ایف پی
شاداب خان اور رونکی نے نصف سنچریاں بنائیں—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کے عمر خان، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کے عمر خان، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی
شاداب خان نے کراچی کنگز کے بابراعظم کو صفر پر رن آؤٹ کردیا—فوٹو:اے ایف پی
شاداب خان نے کراچی کنگز کے بابراعظم کو صفر پر رن آؤٹ کردیا—فوٹو:اے ایف پی
رونکی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی
رونکی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی
اسلام آباد کے ڈیل اسٹین کے خلاف شرجیل خان نے بلند و بالا چھکا لگایا تاہم انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی
اسلام آباد کے ڈیل اسٹین کے خلاف شرجیل خان نے بلند و بالا چھکا لگایا تاہم انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی
رونکی نے الیکس ہیلز کو اسٹمپ آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی
رونکی نے الیکس ہیلز کو اسٹمپ آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کنگز نے 184 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کنگز نے 184 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا—فوٹو:اے ایف پی
لیکس ہیلز کو تھرڈ امپائر کے فیصلے تک انتظار کرنا پڑا —فوٹو:اے ایف پی
لیکس ہیلز کو تھرڈ امپائر کے فیصلے تک انتظار کرنا پڑا —فوٹو:اے ایف پی