• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک میسنجر ایک بار پھر ری ڈیزائن

شائع March 1, 2020
فیس بک میسنجر کا پرانا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فیس بک
فیس بک میسنجر کا پرانا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو مزید سادہ بناتے ہوئے ڈسکور ٹیب کو نکال دیا ہے، جسے سوشل نیٹ ورک نے چیٹ بوٹ پلیٹ فارم کے لیے پیش کیا تھا۔

میسنجر میں اس نئی تبدیلی کا اعلان گزشتہ سال اگست میں کیا گیا تھا اور اب تبدیل شدہ ایپ کو صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک نے 2018 میں میسنجر کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایپ کو سادہ کیا جائے گا تاکہ فیچرز کی بھرمار صارفین کو پریشان نہ کرسکے۔

یہ اعلان اس وقت میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس نے کیا تھا جو اب فیس بک کے بلاک چین ڈویژن کے سربراہ ہیں، جبکہ میسنجر کو اسٹان چوڈنووسکی سنبھال رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ایسے تمام کاروباری عناصر کو ایپ سے نکالا جارہا ہے جو صارفین استعمال نہیں کرتے۔

ٹیک کرنچ نے اس نئے ڈیزائن کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

ڈسکور ٹیب اس وقت نیچے دائیں کونے میں واقع ہے جہاں کاروباری اکاﺅنٹس کو تلاش کیا جاتا ہے جن میں سے بیشتر اے آئی بوٹس پر کام کرتے ہیں۔

میسنجر سے ڈسکور کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ گیمز کو بھی نکالا جارہا ہے اور صارف ان کو فیس بک کے ویب ورژن میں دیکھ سکتے ہیں۔

نئے ری ڈیزائن میں فیس بک کی جانب سے پیپل سیکشن کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024