• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

طالبان نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو امریکا سلامتی کیلئے ضروری اقدامات کرے گا، پومپیو

شائع February 29, 2020
مائیک پومپیو نے معاہدے کے بعد پریس کانفرنس کی—فوٹو:رائٹرز
مائیک پومپیو نے معاہدے کے بعد پریس کانفرنس کی—فوٹو:رائٹرز

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے طالبان کے ساتھ معاہدے کو نسلوں کے لیے امن کا بہترین موقع قرار دیا اور کہا کہ اگر طالبان نے عمل درآمد نہ کیا تو اپنی سلامتی کے لیے امریکا تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

طالبان نمائندے ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر امریکا سنجیدہ ہے جو امن کا بہترین موقع ہے’۔

خبرایجنسی اے پی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ‘مجھے 11 ستمبر 2001 کے واقعے پر اب بھی غصہ ہے جس کی منصوبہ بندی طالبان کے دور میں افغانستان میں ہوئی تھی’۔

مزید پڑھیں:امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا،14 ماہ میں غیر ملکی افواج کا انخلا ہوگا

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے کہا کہ ‘امریکا اپنے فوجیوں کی جانب سے اپنے خون، پسنے اور آنسو سے حاصل کی گئی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گا’۔

ان کا کہناتھا کہ ‘اگر طالبان نے معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو امریکا اپنی سلامتی کے لیے جو بھی ضروری ہوگا سب کچھ کرلے گا’۔

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کیے جہاں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت امریکا اور طالبان نے اتفاق کیا ہے کہ 'اعتماد سازی' کے لیے ہزاروں قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ '10 مارچ تک طالبان کے تقریباً 5 ہزار اور افغان فورسز کے ایک ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔'

کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آغاز بھی 10 مارچ سے ہوگا۔

امریکا اور افغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق اگر طالبان معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں تو امریکا اور اس کے اتحادی آئندہ 14 ماہ کے اندر اپنی تمام افواج افغانستان سے واپس بلا لیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ 135 دن کے اندر 8 ہزار 600 غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ہوگا جبکہ آئندہ 14 ماہ کے اندر افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کی واپسی مکمل ہوجائے گی۔

اعلامیے کے مطابق طالبان انٹرا افغان مذاکرات کے تناظر میں سیکڑوں قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان امن عمل: تمام فریقین معاہدے کی پاسداری کریں گے، اشرف غنی

معاہدے پر دستخط سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آج امن کی فتح کا دن ہے، 'امریکا تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں'۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام امن اور خوشحالی کے ساتھ رہنے کا حق رکھتے ہیں، افغانستان کے تمام طبقوں کی آواز سننے کے نتیجے میں ہی پائیدار استحکام ممکن ہے۔

مائیک پومپیو کا معاہدے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تمام امور کے امریکا اور اس کے عوام کی سیکیورٹی لازمی ہے، امن کے بعد افغانستان کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024