• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جہلم: 'جائیداد کے تنازع' پر سوتیلی ماں، 4 بہن بھائیوں کا قتل

شائع February 25, 2020
ارڈھا بڈھار کے نزدیک کار پر فائرنگ کی گئی—فوٹو: عامر کیانی
ارڈھا بڈھار کے نزدیک کار پر فائرنگ کی گئی—فوٹو: عامر کیانی

پنجاب کے ضلع جہلم میں بیٹے نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر سوتیلی ماں اور 4 بہن بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

قتل کا لرزہ خیز واقعہ جہلم کے تھانہ منگلا کی حدود میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بھائی قتل

متاثرہ خاندان کے سربراہ خادم حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ اپنی دوسری بیوی اور چاروں بچوں کے ہمراہ گھر واپس آرہے تھے کہ ارڈھا بڈھار کے نزدیک پہنچے تو ان کے بیٹے نادر نے کار پر فائرنگ کردی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'وہ جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن نادر کی فائرنگ سے ان کی بیوی فرزانہ، دونوں بیٹیاں ثنا (12 سال)، شاہ اولہ (21 سال)، اور دونوں بیٹے راجہ ابراہیم (11 سال) اور محمد سبحان (3 سال) ہلاک ہوگئے'۔

خادم حسین کے مطابق 'جائیداد کے تنازع کی وجہ سے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں اور چاروں بہن بھائیوں کو قتل کیا'۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'قتل کی واردات میں ان کا بھائی اور بھتیجے بھی شامل ہیں لیکن فائرنگ میرے بیٹے نادر نے کی'۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے ہاتھوں مبینہ طور پر باپ قتل

خادم حسین نے بتایا کہ 15 برس قبل وہ نادر کی والدہ کو طلاق دے چکے تھے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاح ملتے ہی ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) رانا عمر فاروق پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او تھانہ منگلا امیر خان نے بتایا کہ 'ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں'۔

واضح رہے کہ چند برس قبل جائیداد کے تنازع پر شاد باغ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایک حاملہ خاتون کو اس کے جیٹھ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔

مزید پڑھیں: وراثت کے تنازع پر 10 سال سے قید خاتون بازیاب

پولیس کا کہنا تھا کہ 23 سالہ سدرہ کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سے تھا اور اس کی شاد باغ کے رہائشی اپنے کزن وقاص علی سے 2 برس قبل شادی ہوئی تھی۔

ایسے ہی ایک واقعے میں خانیوال کے علاقے میں قتل کی جانے والی ماں اور ان کی کم عمر بیٹی کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق حویلی کورنگا میں 30 سالہ ماں آمنہ بی بی اور 4 سالہ بیٹی منزہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا اپنے خاوند اور میکے والوں سے تنازع چل رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024