• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

'مشن امپوسبل 7' کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باعث معطل

شائع February 25, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز 'مشن امپوسبل' کی ساتھویں فلم کی شوٹنگ اٹلی میں جاری تھی تاہم اب کورونا وائرس کے باعث فلم کی شوٹنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیراماؤنٹ پکچرز اسٹوڈیو نے اس فلم کی اٹلی میں تین ہفتوں تک شوٹنگ کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مشن امپاسیبل: فال آؤٹ کا پہلے ہی دن ریکارڈ

وینس میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز پیر سے ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شوٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پروڈکشن کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فلم کی ٹیم کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا، شوٹنگ کے آغاز سے قبل عملے کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

البتہ دوبارہ شوٹنگ کرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں 200 سے زائد افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مشن امپوسبل‘: ٹام کروز کے امپوسبل جنون کا زبردست مظاہرہ

خیال رہے کہ ایکشن تھرلر اور خطرناک اسٹنٹ سے بھرپور فلم 'مشن امپوسبل 7' کو رواں سال جولائی میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا جبکہ اس سیریز کی 8ویں فلم سال 2022 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں 'مشن امپاسیبل: فال آؤٹ' کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

anwer hussain Feb 25, 2020 03:41pm
Come and shoot scenes in Baluchistan instead of venis you would be amazed to see beauty of Baluchistan.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024