ڈھابہ اسٹائل آلو قیمہ گھر پر بنائیں
ویسے تو عموماً لوگوں کو گھر سے زیادہ باہر کھانا کھانے کا شوق ہوتا ہے اور اگر دیسی کھانوں کی بات کی جائے تو ڈھابے کے کھانوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
لیکن اگر فکر ہوتی ہے تو وہ صرف ایک بات کی کے ڈھابے پر ملنے والا کھانا کتنی صفائی سے تیار کیا گیا۔
کھانے کے شوقین افراد کو ڈھابے پر ملنے والا آلو قیمہ بےحد پسند ہوتا ہے لیکن اگر وہ آلو قیمہ گھر پر بناکر پیش کردیا جائے تو کیسا رہے گا؟
یہاں نہایت آسان ترکیب کے ساتھ ڈھابہ اسٹائل آلو قیمہ بنانے کی ترکیب بیان کی گئی ہے، اسے اپنے باورچی خانے میں ضرور آزمائیں۔
اجزا:
تیل - آدھا کپ
ہری الائچی - 2 عدد
دار چینی - ایک عدد
ثابت کالی مرچ - 2 سے 3
پیاز - 2 بڑی
ادرک لہسن پیسٹ - ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر - 3 درمیانے
لال مرچ پاؤڈر - حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر - آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ
نمک - حسب ذائقہ
دھنیہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ
کشمیری لال مرچ - آدھا چائے کا چمچ
چکن کیوب - ایک (اگر چاہیں تو)
دہی - 1/4 کپ
بیگ قیمہ - آدھا کلو
قصوری میتھی - آدھا چائے کا چمچ
آلو - 4 درمیانے
پانی - حسب ضرورت
ہری مرچ - 2 سے 3
ادرک - ایک ٹکڑا
ہرا دھنیہ - باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل، ہری الائچی، دارچینی اور ثابت کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔
پیاز ڈال دیں اور سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
ٹماٹر کو گرائنڈ کریں اور اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 منٹ تک پکا لیں۔
لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، دھنیہ پاؤڈر، کشمیری لال مرچ اور چکن کیوب ڈال کر 2 منٹ کے لیے مکس کریں اور پکائیں۔
دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 منٹ کے لیے پکا لیں۔
بیف قیمہ ڈال دیں اور رنگ تبدیل ہونے تک اچھی طرح مکس کریں۔
قصوری میتھی ڈال کر مکس کرلیں، آلو شامل کریں، بعدازاں پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے تک ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر 20 سے 25 منٹ کے لیے پکا لیں۔
ہری مرچ، ادرک اور دھنیہ ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر 2 سے 10 منٹ کے لیے مزید پکائیں۔
پھر اس پر ہرا دھنیہ اور ادرک ڈال کر گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔