• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’کم عمری میں جسامت پر میڈیا کی منفی رپورٹنگ سے پریشان رہی‘

شائع February 21, 2020
ملی بوبی براؤن نے 12 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: پیور پیپل
ملی بوبی براؤن نے 12 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا—فوٹو: پیور پیپل

ہارر ڈراما سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے اور اسی سے شہرت حاصل کرنے والی نوجوان اداکارہ 16 سالہ ملی بوبی براؤن نے اعتراف کیا ہے کہ میڈیا نے ان کی جسامت کے حوالے سے منفی رپورٹنگ کی۔

اپنی سولہویں سالگرہ منائے جانے کے ایک دن بعد ہی ملی بوبی براؤن نے طویل انسٹاگرام پوسٹ میں خود سے متعلق میڈیا کی منفی رپورٹنگ اور اس کے ذہن پر پڑنے والے اثرات پر کھل کر بات کی۔

ملی بوبی براؤن نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی چند شہ سرخیاں اور اپنی پرانی ویڈیوز شامل کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ملی بوبی براؤن نے انتہائی کم عمری میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے محض 12 سال کی عمر میں ’اسٹرینجر تھنگز‘ نامی امریکی ہارر ڈرامے سے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

ملی بوبی براؤن کو شاندار اداکاری کی وجہ سے محض 13 سال کی عمر میں ’ایمی ایوارڈز‘ کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

اسی طرح وہ ٹائمز میگزین کی 100 بااثر اور مشہور شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہوئیں۔

صرف ایک ہی ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ سے ملی بوبی براؤن کو کافی شہرت حاصل ہوئی اور اب تک وہ اسی ڈرامے کے ہر سیزن میں دکھائی دیتی ہیں۔

اب اس ڈرامے کا چوتھا سیزن ریلیز کیا جائے گا اور اس میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

ڈرامے میں شاندار اداکاری کی وجہ سے امریکی و یورپی میڈیا میں ملی بوبی براؤن کی خبریں بھی شائع ہوتی رہیں تاہم اس دوران انہیں پرکشش لڑکی کے طور پر بھی دکھایا گیا۔

اداکارہ کے مطابق میڈیا نے میری جسامت کے حوالے سے عریاں رپورٹنگ کی—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ کے مطابق میڈیا نے میری جسامت کے حوالے سے عریاں رپورٹنگ کی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملی بوبی براؤن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی کم عمری میں میڈیا کی جانب سے اپنی جسامت کے حوالے سے منفی رپورٹنگ کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار بھی رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات اپنے جسم اور عریانیت سے متعلق خبریں پڑھ کر وہ انتہائی مایوس ہوجاتی تھیں اور ان خبروں کی وجہ سے انہیں ذہنی تکلیف بھی پہنچی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

اداکارہ نے لکھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا نے ان کی جسامت اور عریانیت کے حوالے سے ایسے وقت میں خبریں دیں جب ان کی عمر 16 برس بھی نہیں ہوئی تھی۔

ملی بوبی براؤن نے مزید لکھا کہ میڈیا کی منفی رپورٹنگ کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب وہ وقت گزر گیا۔

خیال رہے کہ ملی بوبی براؤن نے اگرچہ متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے تاہم اب تک انہوں نے صرف ایک ہی فلم ’گوڈزیلا، کنگ آف دی مونسٹرز‘ میں کام کیا ہے۔

ملی بوبی براؤن نے میڈیا کے اسٹائل پر تنقید کی—فوٹو: اے ایف پی
ملی بوبی براؤن نے میڈیا کے اسٹائل پر تنقید کی—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024