• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'گانا یا ایونٹ نہیں چلا تو ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف علی ظفر'

شائع February 21, 2020
علی ظفر نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے گانے گائے تھے — فوٹو: ٹوئٹر
علی ظفر نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے گانے گائے تھے — فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں علی عظمت، عاصم اظہر اور راحت فتح علی خان جیسی شخصیات نے پرفارم کیا۔

جہاں لوگوں کو اس تقریب سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں وہیں ہوا کچھ ہوں کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کو سوشل میڈیا پر بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ویسے تو تنقید بہت سی باتوں پر کی گئی تاہم سب سے زیادہ شو کے میزبان اور کچھ گلوکاروں کی پرفارمنس کو منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: 'کچھ بلاگرز کو خرید کر 'تیار ہو' ترانے پر تنقید کروائی'

ان گلوکاروں میں ایک علی عظمت بھی تھے جنہوں نے اس تقریب کے فوری بعد ایک انٹرویو میں اشاروں ہی اشاروں میں گلوکار علی ظفر پر بھی تنقید کی۔

علی عظمت نے اپنے انٹرویو میں بغیر نام لیے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے ترانے گانے والے گلوکار نے کچھ بلاگرز کو خرید کر ان کے گانے 'تیار ہو' پر تنقید کروائی۔

جبکہ انہوں نے تنقیدی انداز میں یہ بھی کہا کہ علی ظفر کے بارے میں کچھ بولوں گا تو کہیں وہ کیس نہ کردے۔

اور اب علی ظفر کا بھی اس حوالے سے ایک مزاحیہ ویڈیو بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو اس کی وجہ کوئی اور نہیں صرف وہی ہوتے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ 'اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ چل رہا ہے، کوئی ازدواجی مسئلہ، کوئی سماجی مسئلہ، کاروبار نہیں چلا، گانا نہیں چلا، ایونٹ نہیں چلا تو اس کے ذمہ دار آپ بالکل نہیں ہیں'۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ 'اس کا ذمہ دار میں ہوں، کیوں کہ میں اتنا طاقتور ہوں، میرے پیرول پر بلاگرز ہیں بھائی جان، کیمبرج انالیٹیکا کیا ہے؟ ٹرمپ کیا ہے؟ ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا ہے؟ آپ کے بھائی نے، تو اپنے کمرے میں ایک ڈارٹ بورڈ لگائیں اور اس پر میری تصویر لگائیں اور روزانہ صبح اٹھ کر اس پر مارے اور اپنا دل ہلکا کریں، آپ کا غصہ کم ہوگا'۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ 'اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں خود آکر وہاں کھڑا ہوجاؤں اور آپ مجھے ماریں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے'۔

وہ اپنی ویڈیو کا اختتام کر ہی رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نے پی ایس ایل 2 میں گایا ان کا گانا 'سیٹی بجے گی' چلا دیا' جس پر علی ظفر نے کہا کہ اس گانے کو فوری بند کرو جبکہ اپنے گانے کو 'منحوس' بھی کہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جب پی ایس ایل 5 کا ترانہ 'تیار ہو' جاری ہوا تھا تو اس وقت شائقین نے اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

'تیار ہو' میں علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون شاہد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا تھا۔

اس وقت مداحوں نے علی ظفر کے گانوں 'سیٹی بجے گی' اور 'دل سے جاں لگا دے' کو یاد کیا جس کے بعد علی ظفر کا نام کئی روز تک ٹرینڈ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 5 کا ترانہ 'تیار ہیں' شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ 'اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو آج رات کو آپ سکون سے سوئے کیوں کہ بھائی حاضر ہے'۔

علی ظفر نے ویڈیو میں کیپشن بھی دیا کہ 'زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو' اور ساتھ میں 'بھائی حاضر ہے' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024