• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'تو دو نوالے سے زیادہ نہیں کھاتا، ہمیں موٹا کرنا چاہتا ہے'

شائع February 19, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن یہ دونوں ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں اکٹھے کام کیا تھا اور شاید اس ڈرامے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی اور بھی گہری ہوگئی۔

دونوں اداکار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مزاحیہ تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کسی ڈھابے پر موجود ہیں اور ان کے سامنے بہت سے پکوان جیسے پراٹھا، قیمہ اور دال وغیرہ موجود ہے۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ ان کے سامنے مزیدار پکوان رکھا ہے اور وہ یہ سب ختم کردیں گے۔

مزید پڑھیں: ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی 12 سال بعد ڈرامے میں ایک ساتھ

انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ میاں جی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کی اصلی گھی سے دیے تڑکے کی دال بہت مشہور ہے۔

اس ویڈیو پر اداکار کے کئی مداحوں نے کمنٹس کیے لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ایک کمنٹ بنا جو کسی اور کا نہیں بلکہ ہمایوں سعید کا تھا۔

ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ 'ابے چل جھوٹے، دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں تو، ہمیں دکھاؤ، تاکہ ہم کھائیں اور موٹے ہوجائیں'۔

خیال رہے کہ 'میرے پاس تم ہو' پہلا ڈراما نہیں تھا جس میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ایک ساتھ کام کیا۔

اس سے قبل یہ دونوں اداکار 'مہندی'، 'محبت روٹھ جائے تو' اور 'عشق جنون دیوانگی' جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024