• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے کامیاب دورے پر عوام کے مشکور

انتونیو گوتریس نے پاکستان کے 4 روزہ دورے میں 3 روز اسلام آباد اور ایک روز لاہور میں قیام کیا۔
شائع February 19, 2020 اپ ڈیٹ February 20, 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرلیا۔

انتونیو گوتریس نے پاکستان کے 4 روزہ دورے میں 3 روز اسلام آباد اور ایک روز لاہور میں قیام کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'میں نے پاکستان کے دورے کا اختتام لاہور کی شاندار تاریخی اور ثقافتی شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد کو دیکھ کر کیا جو یونیسکو کی فہرست میں عالمی ورثہ بھی ہیں'۔

انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اتوار کے روز اپنے دورے کے پہلے روز اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ایک تقریب سے خصوصی خطاب کیا تھا۔

انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر متعدد سرکاری حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

پیر کے روز انہوں نے اسلام آباد میں اپنا دن پناہ گزینوں سے متعلق سمٹ میں گزارا تھا، جہاں انہوں نے پاکستان کی افغان امن عمل کی کوششوں پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان کی 40 سال افغان مہاجرین کی میزبانی قابل تحسین ہے۔

اس ہی دن انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور کشمیر کے مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

منگل کے روز انہوں نے لاہور میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے لاہور کے ڈی ایچ اے میں قائم ایک اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز) میں طلبا سے خطاب بھی کیا تھا۔

اس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا تھا اور لاہور واپس آکر انہوں نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ میں اپنی شام گزاری تھی۔

انتونیو گوتریس نے اپنی سرکاری مصروفیات کا اختتام گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے شاہی باورچی خانے میں عشائیے کے ساتھ کیا تھا۔

انتونیو گوتریس کی اہم مصروفیت اسلام آباد میں پناہ گزینوں سے متعلق سمٹ میں شرکت تھی— فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
انتونیو گوتریس کی اہم مصروفیت اسلام آباد میں پناہ گزینوں سے متعلق سمٹ میں شرکت تھی— فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی جو مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں— انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی جو مہاجرین کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں— انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

انتونیو گوتریس نے گردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کیا — فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
انتونیو گوتریس نے گردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کیا — فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

انتونیو گوتریس بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر اپنی عقیدت پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
انتونیو گوتریس بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر اپنی عقیدت پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے سربراہ کو گردوارہ دربار صاحب میں روایتی کھانا بھی پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ: پی آئی ڈی
اقوام متحدہ کے سربراہ کو گردوارہ دربار صاحب میں روایتی کھانا بھی پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ: پی آئی ڈی

انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی پر خصوصی گفتگو بھی کی — انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی پر خصوصی گفتگو بھی کی — انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے لاہور میں بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا — فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے لاہور میں بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا — فوٹو بشکریہ: انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا — فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا — فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

انہوں نے لاہور میں ایک اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے— فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
انہوں نے لاہور میں ایک اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے— فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کی امن کے رکھوالوں کی خواتین پر مشتمل ٹیم سے ملاقات بھی کی — فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ
اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کی امن کے رکھوالوں کی خواتین پر مشتمل ٹیم سے ملاقات بھی کی — فوٹو بشکریہ انتونیو گوتریس ٹوئٹر آکاؤنٹ