ایوانکا ٹرمپ کے دبئی گلوبل ویمن فورم میں فیشن کے چرچے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اپنے منفرد فیشن، ہیئر اسٹائل اور ڈریسنگ کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں بھی ان کے فیشن کے چرچے رہے۔
ایوانکا ٹرمپ دبئی میں ہونے والی سالانہ ’گلوبل ویمن فورم‘ کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
یہ کانفرنس 16 سے 17 فروری تک جاری رہی جس میں ان کے علاوہ دنیا بھر کی سیاسی و سماجی خواتین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
گلوبل ویمن فورم میں مجموعی طور پر دنیا کے 87 ممالک سے 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔
’گلف نیوز‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ گلوبل ویمن فورم کانفرنس میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی پہنچیں تھیں اور انہوں نے دبئی کے دیگر معروف مقامات کا بھی دورہ کیا۔
ایوانکا ٹرمپ نے ابو ظہبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کرنے سمیت میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
ابو ظہبی کے دورے سمیت کانفرنس میں شرکت کرنے کے دوران ایوانکا ٹرمپ کے ڈریسنگ اسٹائل کو سراہا گیا۔
2 روزہ کانفرنس سے ایوانکا ٹرمپ سمیت دیگر سوشل میڈیا شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرنے والی شخصیات نے دبئی حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے اٹھائے گئے خدمات کی تعریف کی۔
کانفرنس سے جہاں ایوانکا ٹرمپ نے خطاب کیا، وہیں دیگر یورپی و امریکی سیاسی و سماجی معروف خواتین بھی خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں ایوانکا ٹرمپ نے دبئی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کی خودمختاری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔