• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والے چند عام عناصر

شائع February 16, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو جلد بڑھاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

تنہائی اور دوستوں کی کمی بھی بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز اور دیگر طبی مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

درحقیقت ایسی چند عام چیزیں ہیں جن کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ آپ کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ایسی وجوہات کے بارے میں جانیں جو قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن جاتی ہیں۔

روزانہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا

جو لوگ دن میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، وہ حیاتیاتی طور پر اپنی اصل عمر سے 8 سال زیادہ عمر کے ہوسکتے ہیں۔ ڈیڑھ ہزار سے زائد خواتین پر ہونے والی تحقیق دریافت کیا گیا کہ اس عادت اور ڈی این اے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ زیادہ وقت بیٹھنا کروموسومز کی لمبائی کو مختصر کرسکتا ہے۔ کروموسومز کی لمبائی میں کمی چند دیگر امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش اور بیٹھے کے دوران ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ دیر چہل قدمی کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

سرخ گوشت کا بہت زیادہ استعمال

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ سرخ گوشت کا استعمال اور پھلوں و سبزیوں کو کم کھانا جسمانی عمر میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کی غذا سے خون میں سیرم فاسفورس کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کہ گردوں کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ غذا کو متوازن رکھنا اور پھلوں و سبزیوں کا زیادہ استعمال اس مسئلے سے بچاسکتا ہے۔

قریبی دوست نہ ہونا

حقیقی دوستوں کی محرومی اور سوشل نیٹ ورکس پر بہت زیادہ وقت گزارنا طبی مسائل اور قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تنہائی موت کا خطرہ بڑھ سکتی ہے جبکہ تنہائی کا احساس تمباکو نوشی کی جانب بھی لے جاسکتا ہے۔ ایسے اثرات ایسے افراد میں نظر آتے ہیں جن کے دوست نہیں ہوتے، ایسے افراد میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے جو صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اپنی غذا کو اکثر بدلنا

صحت مند اور جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ غذا کا ایک معمول برقرار رکھا جائے، جب ہم اپنی غذا بار بار بدلتے ہیں تو ہمارے جسم کے لیے اس سے مطابقت کا وقت نہیں ہوتا، جس سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اور اور ایک تناﺅ جیسی کیفیت مسلسل برقرار رہتی ہے، جو تیزی سے بڑھاپے کی جانب لے جاسکتا ہے۔

اکثر ہوائی سفر کرنا

طیار کے کیبین میں نمی عام طور پر 20 فیصد تک ہوتی ہے، تو یہ حیران کن نہیں کہ کسی پرواز کے بعد جلد خشک ہوجائے، طیاروں میں ایسے بیکٹریا کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کیل مہاسوں کا باعث بن سکتے ہیں، تو ان سب سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پرواز کے دوران موئسچرائزر کو ساتھ لے کر جائیں اور زیادہ پانی پینا عادت بنائیں، خصوصاً جب طویل دورانیے کی پرواز پر جائیں۔ اسی طرح جراثیم کش وائپس کو بھی ساتھ رکھیں اور پرواز کے بعد چہرے کو دھوئیں۔

چینی کا بہت زیادہ استعمال

چینی کا بہت زیادہ استعمال کولیگن پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے جس سے جلد روکھی اور خراب ہونے لگتی ہے جبکہ جسمانی ورم کا خطرہ بڑھتا ہے، جس سے تکسیدی تناﺅ پیدا ہوتا ہ جو قبل از وقت بڑھاپے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ہارمونز کے نظام میں خرابی

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم میں ہارمون کی سطح میں تبدیلیاں آتی ہیں اور اگر ان کا توازن بگڑ جائے تو اس سے پورا جسم متاثر ہوسکتا ہے۔ اس سے نہ صرف چڑچڑا پن طاری ہوتا ہے بلکہ جلد اور بالوں میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں اور وہ عام معمول سے زیادہ بدتر نظر آنے لگتے ہیں اور قبل از وقت بڑھاپے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024