• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اپوزیشن نے فوج سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو 'غیر ذمہ دارانہ' قرار دے دیا

شائع February 16, 2020
وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات نہ ہونے کے خیال سے متعلق سوال کے جواب میں بیان دیا تھا— فائل فوٹو:اے پی پی
وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات نہ ہونے کے خیال سے متعلق سوال کے جواب میں بیان دیا تھا— فائل فوٹو:اے پی پی

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے فوج سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو 'غیر ذمہ دارانہ' قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ملک کے فوجی اور قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات پر وزیراعظم عمران خان کے مواخذے کا مطالبہ کردیا۔

اسی طرح امیر جماعت اسلامی (جے آئی) سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان کہ فوج ان کے پیچھے کھڑی ہے یہ قومی ادارے کو سیاست میں لانے کے مترادف ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج جانتی ہے کہ وہ پیسہ نہیں بنارہے اور نہ ہی کرپٹ ہیں کیونکہ وہ دن رات سخت محنت کررہے ہیں لہذا وہ فوج سے خوفزدہ نہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے، عمران خان

وزیراعظم نے مذکورہ بیان اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات نہ ہونے کے خیال سے متعلق سوال کے جواب میں دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اور یہ بھی کہا تھا کہ خفیہ ادارے جانتے ہیں کون کیا کررہا ہے اور اسی لیے جو کرپشن میں ملوث ہیں وہ خوفزدہ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا تھا کہ ملک تدبر سے چلائے جاتے ہیں بچکانہ انداز سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں ڈوبے عمران خان اپنے ہوش کھوچکے ہیں، ان کا علاج صرف پارلیمان کے ذریعے مواخذہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے استعفیٰ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا، مولانا فضل الرحمٰن

نیئر بخاری نے کہا کہ ایسے بیانات سے فوج کو متنازع بنانا ملک میں افراتفری پیدا کرسکتا ہے جو وزیراعظم کے اعلیٰ منصب پر موجود شخص کو زیب نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کے خلاف ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، بلین ٹری منصوبہ اور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) میں کرپشن ریفرنسز کے نتائج کا انتظار کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ملک میں آٹے اور چینی کے حالیہ بحران کے ذمہ داران کو کلین چِٹ دینے پر بھی وزیراعظم پر تنقید کی۔

دوسری جانب بلوچستان میں جعفرآباد ڈسٹرکٹ بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے فوج کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

منصورہ میں قائم جے آئی ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جانا چاہیے تھا کہ فوج نہیں بلکہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران 'غیر ذمہ دارانہ بیانات' جاری کرنے میں لمحہ نہیں لگاتے، وہ قابل نہیں اور حکومت چلانا نہیں جانتے۔

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan ali soomro Feb 16, 2020 04:19pm
Imran khan is write

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024