• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کی پنٹریسٹ جیسی نئی ایپ سامنے آگئی

شائع February 14, 2020 اپ ڈیٹ February 15, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل ایپ اسٹور
— فوٹو بشکریہ ایپل ایپ اسٹور

فیس بک نے خاموشی سے ایک نئی ایپ جاری کردی ہے جو معروف اپلیکشن پنٹریسٹ سے ملتی جلتی ہے۔

فیس بک کی اس نئی ایپ کو ہوبی کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت امریکا اور دیگر ممالک میں ایپل کے آئی فونز صارفین کے لیے ایپ اسٹور میں دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ کے لیے استعمال متعارف نہیں کرایا گیا۔

ایپ اسٹور میں درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس اپلیکشن کا مقصد اپنی پسند کی چیزوں کو یاد رکھنے اور انہیں محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پنٹریسٹ کی طرح اس ایپ کو پسند کی تصاویر محفوظ اور کلیکشن میں آرگنائز کرنا ممکن ہے۔

اس ایپ میں بھی کھانے یا کھانا پکانے سے لطف اندوز، آرٹس، دستکاری اور گھر کی سجاوٹ جیسے شعبے موجود ہیں۔

اس نئی ایپ کے بارے میں پنٹریسٹ کا دعویٰ ہے کہ اس اپلیکشن میں نئی چیزوں کی دریافت، سرچ اور تجاویز کی کمی ہے۔

اس نئی ایپ کو فیس بک کے ایک نئے گروپ نیو پراڈکٹ ایکسپیریمنٹ ٹیم نے تیار کیا ہے جسے 2019 میں تشکیل دیا گیا تھا۔

فیس بک ماضی میں کہہ چکی ہے کہ وہ اس ٹیم کے پراجیکٹ کو بند کرنے میں اس وقت پچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جب وہ لوگوں کو پسند نہیں آئیں گے۔

تو ہوبی کی قسمت کا تعین اس پر ہوگا کہ لوگ اسے کتنا پسند کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024