• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل میپس کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ اب صارفین کو دستیاب

شائع February 13, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل میپس میں حالیہ برسوں میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

گزشتہ ہفتے گوگل کی جانب سے میپس کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اسے مکمل طور پر ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اور اب وہ ڈیزائن اور فیچرز اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

اس ری ڈیزائن کے بعد اب ایپ میں نیچے اب 3 کی بجائے 5 ٹیبز ہوگئے ہیں جن میں ایکسپلور، کمیوٹ، سیوڈ، کنٹری بیوٹ اور اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

کنٹری بیوٹ ٹیب میں لوگ گوگل کو مقامی تفصیلات جیسے ٹریفک کی صورتحال فراہم کرسکیں گے جبکہ اپ ڈیٹ ٹیب میں مقامی ٹریول گائیڈز یا مضامین کے ذریعے مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اب ایکسپلور سیکشن میں آپ کے ارگرد موجود اہم ترین نمایاں مقامات کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا جبکہ کمیوٹ ٹیب میں آپ اپنے معمول کے راستوں کا سیٹ اپ بناسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کمیوٹ ٹیب میں درجہ حرارت، رسائی اور مخصوص رائیڈز کی سیکیورٹی کے بارے میں جاننا بھی ممکن ہوگا، مگر فی الحال تمام آپشنز دستیاب نہیں بلکہ وہ اگلے ماہ تک صارفین تک پہنچ سکیں گے۔

اس کے علاوہ اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی پر مشتمل فیچر لائیو ویو بھی مارچ یا اپریل میں صارفین تک پہنچنا شروع ہوگا۔

ایک نیا فیچر ٹرانزٹ ایٹروبیٹ بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو لوگوں کو پبلک ٹرانزٹ کی صورتحال کے بارے میں اس میں سفر کرنے والے افراد کی شیئر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

گوگل ایپ کا لوگو کا لوگو اور آئیکون تو گوگل کے اعلان کے ساتھ ہی بدل گیا تھا اور اب یہ گوگل کے مخصوص رنگوں کے میپنگ پن کی شکل میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران گوگل کی جانب سے میپس کو نیوی گیشن ٹول کی بجائے اطلاعات کا ہب بنانے کی کوشش کی گئی، یعنی ٹرانسلیٹ فیچرز، فوڈ ڈیلیوری اور ہوائی پروازوں کے ساتھ ہوٹل بکنگ کی تفصیلات کا اضافہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024