• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

قادر پٹیل کی پارلیمنٹ میں نامناسب گفتگو پر مہوش حیات بھی نالاں

شائع February 13, 2020
اداکارہ کے مطابق پارلیمنٹ میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق پارلیمنٹ میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے—فوٹو: انسٹاگرام

لولی وڈ کی مقبول اداکارہ مہوش حیات یوں تو سماجی مسائل سے لے کر خواتین کے مسائل پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں تاہم وہ سیاست اور پارلیمنٹ میں بعض اوقات ہونے والی نامناسب گفتگو اور روایات پر بھی بات کرتی رہتی ہیں۔

اگرچہ ماضی میں بھی مہوش حیات سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر بات کر چکی ہیں۔

تاہم حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی جانب سے ایوان میں دیئے جانے والے نامناسب بیان پر انہوں نے آواز اٹھاکر کئی پاکستانیوں کی ترجمانی کردی۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں ایک صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی قادر پٹیل کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کی گفتگو کی مذمت کی۔

مہوش حیات نے قادر پٹیل کی تقریر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی باتوں کو قابل مذمت قرار دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگرچہ نامناسب گفتگو پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ناقابل قبول ہوتی ہے تاہم ایوان کا ایک الگ تقدس ہوتا ہے، وہاں تو ایسی گفتگو بالکل نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے لکھا کہ پارلیمنٹ میں نامناسب گفتگو سمیت کسی پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہیے اور ہمارے سیاستدانوں کی جانب سے اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایوان میں ایسی گفتگو سے پرہیز کیا جائے گا اور اپنی آواز یا احتجاج کو دوسرے طریقوں سے ریکارڈ کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی پی پی رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے دو روز قبل 11 فروری کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی مراد سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔

عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی تھی اور انہیں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب پیٹھ دکھانے پر ان پر طنز کیا تھا جس پر اسپیکر نے پی پی پی رہنما کے لفظوں کو حذف کرنے کا کہا تھا۔

قادر پٹیل نے اپنی تقریر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی اسمبلی میں پہنچنے والے ہر شخص نے بڑی محنت کی ہے مگر جو محنت انہوں نے (ان کا اشارہ پی ٹی آئی رہنما کی جانب تھا) کی ایسی محنت کسی نے نہیں کی اور خدا ایسی محنت کسی اور سے کروائے بھی نہیں۔

عبدالقادر پٹیل کی مذکورہ نامناسب تقریر پر انہیں دیگر سیاسی، سماجی و میڈیا کی شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

قادر پٹیل سے قبل وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی قومی اسمبلی میں قدرے نامناسب لفظ استعمال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024