• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلمی پردے پر رومانس کرنے کو تیار؟

شائع February 13, 2020
دونوں ممکنہ طور پر حقیقی جوڑے کی طرح کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں ممکنہ طور پر حقیقی جوڑے کی طرح کا کردار ادا کریں گے—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم جلد ہی کھیل اور فیشن شوز کے بعد فلمی کیریئر بھی شروع کریں گے۔

خبریں تھیں کہ وسیم اکرم جلد ہی مصالحہ فلم میں معروف اداکار فواد خان اور فیصل قریشی سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جلوے دکھاتے نظر آئیں گے اور بعد ازاں اس کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔

تاہم اب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنی اور اپنے شوہر کی پہلی فلم کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کے دوران کس قدر مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے بعد وسیم اکرم فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار؟

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آنے والی مصالحہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کس قدر پریشانیوں کا سامنا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ کے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ کس طرح وہ گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند نہیں کر سکیں۔

انہوں نے تھکاوٹ، نیند کی کمی اور بھوک سمیت پیش آنے والے دیگر مسائل کا ذکر بھی کیا۔

ساتھ ہی شنیرا اکرم نے بتایا کہ انہیں فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے انتہائی اچھا لگا اور انہیں نئے تجربے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔

انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی 2 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم شنیرا اکرم نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اشتہاروں میں بھی ساتھ دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اشتہاروں میں بھی ساتھ دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ شنیرا اکرم بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے شوہر وسیم اکرم بھی مختصر طور پر دکھائی دیں گے۔

منی بیک گارنٹی کی دیگر کاسٹ میں میکال ذوالفقار، فواد خان، کرن ملک، فیصل قریشی، وسیم اکرم، جاوید شیخ، حنا دلپذیر، افضل خان (جان ریمبو) اور مانی جیسے اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی سمیت بیرون ملک بھی کی جائے گی اور خیال رہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

ابھی دونوں کے کرداروں سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
ابھی دونوں کے کرداروں سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024