• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فری لانس ادائیگی کی حد میں 5 گنا اضافہ

شائع February 13, 2020
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی میں فری لانس سروسز کی ادائیگی کی حد کو 5 گنا بڑھا دیا — فائل فوٹو:رائٹرز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی میں فری لانس سروسز کی ادائیگی کی حد کو 5 گنا بڑھا دیا — فائل فوٹو:رائٹرز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی میں فری لانس سروسز کی ادائیگی کی حد کو 5 گنا بڑھا دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بینک کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بزنس سے صارفین کے درمیان ترسیلات زر کے مقامی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ہونے والی ٹرانزیکشنز کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے لکھاری نے نئی دہلی میں ’سوشل میڈیا جرنلزم‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اس کے نتیجے میں فری لانس سروسز کے لیے ادائیگی کی حد کو 5 ہزار ڈالر مہینہ فی فرد سے بڑھا کر 25 ہزار ڈالر کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ اس اضافے سے فری لانسرز کو سستے اور مؤثر ذریعے سے ترسیلات زر اور عام بینکنگ کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔

اس بی پی کے مطابق اس سے فری لانسرز کو اپنا کاروبار یا آپریشنز بڑھانے اور کام میں نئے لوگوں کو شامل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے کی جانے والی 10 بہترین ملازمتیں

ان کا کہنا تھا کہ 'اس اقدام سے امید کی جارہی ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ بھی بڑھے گا'۔

جنوری کے مہینے میں سروسز کی برآمدات جہاں بڑھ کر دو ہندسوں، 10.5 فیصد ہوگئی ہے وہیں فری لانسرز کی حد بڑھانے سے اس میں مزید اضافے کی امید کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024