• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع February 12, 2020
انہوں نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کے مطابق محو پرواز تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر
انہوں نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کے مطابق محو پرواز تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مردان کے علاقے تخت باہی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کے مطابق محو پرواز تھا۔

مزیدپڑھیں: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ، پائلٹ شہید

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ بروقت باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کواٹر نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ FT-7 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمٰن شہید ہو گئے تھے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ

واضح رہے کہ پاکستان ایئر فورس کے تربیتی طیارہ گرنے کے چند واقعات ماضی قریب میں پیش آئے ہیں جن میں ہوا بازوں نے جامِ شہادت بھی نوش کیا۔

یاد رہے کہ 24 نومبر 2015 کو طیارہ حادثے کا شکار ہوکر پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ آفیسر مریم مختار شہید ہوگئیں تھیں جو ایف ٹی سیون پی جی (FT-7PG) طیارے کی معمول کی پرواز پر تھیں۔

مئی 2017 میں طیارہ حادثے کے 2 واقعات پیش آئے تھے جن میں پہلا واقعہ 2 مئی کو صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پیش آیا جہاں میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا، لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

25 مئی 2017 کو میانوالی کے قریب پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7 پی جی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس حادثے میں بھی خوش قسمتی کے ساتھ پائلٹ محفوظ رہے.

اگست 2017 میں بھی طیارہ گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جن میں پہلا واقعہ 9 اگست کو میانوالی سبزہ زار کے قریب پیش آیا جہاں ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں پائلٹ ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

17 اگست 2017 کو سرگودھا کے قریب ایف سیون پی جی (F-7PG) طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

گزشتہ سال کے اوائل میں بھی اس طرح ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024