• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، جرمنی اور آسٹریلیا کامیاب

شائع February 12, 2020
پنجاب اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور آزربائیجان کے درمیان میچ کا ایک منظر— فوٹو: وائٹ اسٹار
پنجاب اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور آزربائیجان کے درمیان میچ کا ایک منظر— فوٹو: وائٹ اسٹار

لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں اور گزشتہ روز کھیلے گئے تین مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن بھارت، جرمنی اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔

منگل کو لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے سیرا لیون کے خلاف میچ میں ہاف ٹائم پر 8-22 کی برتری حاصل کرنے کے بعد اسے مزید مستحکم کرتے ہوئے میچ میں 18-45 کے مارجن سے فتح سمیٹی۔

جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع تھی لیکن جرمنی نے اپنی حریف کو ٹیم باآسانی 24-53 سے زیر کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

دن کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے آذربائیجان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 24-53 کے اسکور سے مات دے دی۔

اب یہ ایونٹ فیصل آباد منتقل ہو گیا ہے جہاں بدھ اور جمعرات کو میچز کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد کے بعد ایونٹ گجرات منتقل ہو گا اور جمعہ کو گجرات کے عوام عالمی پہلوانوں کو اپنے سامنے دنگل کرتے دیکھیں گے۔

آخر میں ایونٹ کی دوبارہ لاہور واپسی ہو گی جہاں 15 اور 16فروری کو بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024