• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع February 8, 2020

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) کی پہلی تقریب گزشتہ شب (7 فروری) کو دبئی میں منعقد ہوئی جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں نظر آئی اور ہر کسی کو اپنے پسندیدہ ستارے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بناتے دیکھا گیا۔

ایوارڈ شو کے دوران سب سے زیادہ توجہ وہاں موجود ستاروں کے انداز پر رہی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اداکاروں اور اداکاراؤں کی تصاویر وائرل ہوئیں۔

جہاں کسی کے اسٹائل کو پسند کیا گیا وہیں کسی کے انداز کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آپ کو ان سب ستاروں میں سب سے زیادہ پسند کس کا انداز آیا؟

ماہرہ خان اس موقع پر ستاروں کی طرح چمکتی ہوئی نظر آئیں— فوٹو: ٹوئٹر

اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین بھی نہایت شاندار انداز میں اس تقریب کا حصہ بنے — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر کا بولڈ انداز بھی توجہ کا مرکز بنا — فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اس موقع پر زرد رنگ کا گاؤن زیب تن کیا — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثنا جاوید، گلوکار عمیر جسوال، گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے ایک ساتھ تصویر لی— فوٹو: انسٹاگرام

حریم شاہ نے ایوارڈز کے دوران سرخ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اُشنا شاہ کے انداز کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثروت گیلانی نے اس موقع پر نیلے رنگ کی ساڑھی پہنی — فوٹو: انسٹاگرام

عمران عباس ہر بار کی طرح ایوارڈ کے دوران بھی نہایت اسٹائلش نظر آئے — فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار فرحان سعید، علی ظفر اور عمیر جسوال نے ایک ساتھ یادگار تصویر لی — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ میرا بھی کیپٹن نوید کے ہمراہ اس تقریب کا حصہ بنیں —فوٹو: انسٹاگرام