• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جینیفر لوپیز اور شکیرا نے 'سپربال' پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟

شائع February 6, 2020
دونوں گلوکاراؤں نے اسٹیج پر اکٹھے پرفارم کیا — فوٹو: ٹوئٹر
دونوں گلوکاراؤں نے اسٹیج پر اکٹھے پرفارم کیا — فوٹو: ٹوئٹر

امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نیشنل فٹ بال لیگ چیمپئن شپ 'سپر بال' کے ہاف ٹائم شو کے دوران پہلی مرتبہ اسٹیج پر اکٹھے پرفارم کیا جن کی پرفارمنس کو دنیا بھر میں دیکھا اور سراہا گیا۔

14 منٹ 20 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس پرفارمنس نے دونوں گلوکاراؤں کے مداحوں کو حیران کردیا۔

اس دوران ان دونوں گلوکاراؤں نے اپنے کامیاب گانوں پر پرفارم کیا جبکہ اسٹیج پر بہترین رقص بھی پیش کیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر پرفارم کرنے کا ان گلوکاراؤں نے کتنا معاوضہ لیا؟

اگر نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان دونوں گلوکاراؤں نے اس پرفارمنس کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: جینیفر لوپیز اور شکیرا 'باسکٹ بال لیجنڈ' کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے

یقیناً مداح یہ جان کر حیران ہوں گے کہ میوزک کی دنیا کی ان دو بہترین گلوکاراؤں نے اس پرفارمنس کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف جینیفر لوپیز اور شکیرا ہی وہ گلوکارائیں نہیں جنہوں نے ایسا کیا ہو بلکہ سپر بال ہاف ٹائم شو میں آج تک کسی فنکار کو پرفارم کرنے پر کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

پھر چاہے لیڈی گاگا ہو، یا مرون 5، کسی بھی آرٹسٹ نے آج تک اس شو میں پرفارم کرکے کچھ نہیں کمایا۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کسی بھی فنکار کو اپنے شوز میں پرفارم کرنے کے پیسے نہیں دیتی بلکہ لیگ خود اس پرفارمنس کے اخراجات اٹھاتی ہے۔

ان پرفارمنسز کے دوران فنکاروں کو مکمل آزادی دی جاتی ہے کہ وہ اسٹیج پر پرفارمنس کی منصوبہ بندی جیسے چاہے ویسے کریں۔

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

جس کے بعد ملبوسات، بیگ گراؤنڈ ڈانسرز اور پروڈکشن کا پورا خرچہ ایسوسی ایشن پورا کرتی ہے۔

تو ہر سال امریکا میں ہونے والے اس سب سے بڑے ایونٹ میں پرفارم کرنے کا فائدہ کیا ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ اس دوران پرفارم کرنے والے فنکاروں کے لیے سب سے بڑا فائدہ ان کی تشہیر ہوتی ہے۔

جیسے اگر شکیرا اور جینیفر لوپیز کی مثال ہی دی جائے تو ان دونوں کو اس پرفارمنس سے معاوضہ لیے بغیر بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

دونوں گلوکاراؤں کی فین فالوونگ میں شو کے اختتام کے صرف 12 گھنٹوں کے اندر ہی ایک کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

جبکہ گوگل سرچ میں بھی ان دونوں کا نام سرفہرست رہا۔

خیال رہے کہ 2 فروری کی اس پرفارمنس کو ان دونوں گلوکاراؤں نے باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ کے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024