• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گلیکسی ایس 20 کا کیمرا سسٹم سام سنگ کے فونز سے بالکل مختلف

شائع February 3, 2020
گلیکسی ایس 20 الٹرا ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز
گلیکسی ایس 20 الٹرا ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ 91 موبائلز

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز آئندہ ہفتے متعارف کرائے جارہے ہیں اور یہ اس کمپنی کی سب سے منفرد ڈیوائسز ثابت ہونے والی ہیں۔

درحقیقت سام سنگ نے اس بار گلیکسی ایس 10 سیریز کے مقابلے میں گلیکسی ایس 20 سیریز میں متعدد اہم تبدیلیاں کی ہیں، مگر کیمرا سسٹم سب سے نمایاں ہے جو اب تک اس کمپنی کے کسی فون میں سامنے نہیں آیا۔

کیمرے کے لیے سام سنگ کی جانب سے متعدد نئے سافٹ وئیر فیچرز بھی دیئے جارہے ہیں اور اب ایک لیک میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 20 سیریز کے فونز کے تمام بیک کیمرے بیک وقت تصویر (بنیادی طور پر 3 تصاویر) لینے کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔

سام موبائل نے ایکس ڈی اے ڈویلپر کے حوالے سے بتایا کہ سام سنگ نے اس فیچر کو کوئیک ٹیک کا نام دیا ہے جس کی مدد سے ایس 20 اسٹینڈرڈ کے بیک پر موجود تینوں کیمروں کو کسی منظر کی تصویر لینے کے لیے بیک وقت استعمال کیا جاسکے گا اور پھر صارفین کی مرضی ہوگی کہ وہ ان تینوں تصاویر میں سے کس کو سیو کرنا چاہتا ہے۔

اس طرح کا فیچر آئی فون 11 میں بھی دی گیا مگر اسے استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ سام سنگ نے اسے فون کی کیمرا ایپ کا حصہ بنایا ہے۔

اس سے قبل ان تینوں فونز کی تصاویر بھی لیک ہوچکی ہیں۔

گلیکسی ایس 20 میں ریکٹینگولر کیمرا موڈیول بیک پر دیا گیا ہے جس میں 3 کیمرے اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے، جبکہ والیوم بٹن اور پاور بٹن دونوں دائیں جانب ہیں، جبکہ بائیں جانب سے بیکسبی بٹن کو نکال دیا گیا جبکہ فرنٹ کیمرا انفٹنی او ڈسپلے میں دیا گیا ہے جو درمیان میں موجود ہے۔

گلیکسی ایس 20 پلس ڈیزائن میں ایس 20 جیسا ہی ہے بس اس کی اسکرین زیادہ بڑی ہے جبکہ بیک پر 3 کی جگہ 4 کیمرے موجود ہیں۔

دونوں کے مقابلے میں گلیکسی ایس 20 الٹرا بہت مختلف ہے کیونکہ اس میں بیک پر کیمرا موڈیول منرد ہے اور اس میں بھی 4 کیمرے دیئے گئے ہیں، جبکہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا ہے۔

تاہم گلیکسی ایس 20 الٹرا میں پیری اسکوپ سنسر موجود ہے جو 10 ایکس آپٹیکل زوم اور 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے کمپنی نے اسپیس زوم کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل ایک اور لیک میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گلیکسی ایس 20 الٹرا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 16 جی بی ریم دی جائے گی جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتی ہوگی۔

یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا دیا جائے گا جبکہ دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں فرنٹ پر 40 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوسکتا ہے۔

گلیکسی ایس 20 کے تینوں فونز 11 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024