• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہنگائی کی شرح جنوری کے مہینے میں 12 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

شائع February 2, 2020
دسمبر میں 12.6 فیصد کے مقابلے میں جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد ریکارڈ کی گئی — رائٹرز: فائل فوٹو
دسمبر میں 12.6 فیصد کے مقابلے میں جنوری میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد ریکارڈ کی گئی — رائٹرز: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جنوری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 12 سال کی بلند ترین سطح 14.6 فیصد پر آگئی جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں یہ 12.6 فیصد تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائز انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق مہنگائی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.97 فیصد بڑھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 08-2007 میں سب سے زیادہ مہنگائی کی شرح 17 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق غذا کی قیمتوں میں اضافہ بالخصوص گندم، آٹا، دالیں، چینی، گڑ اور کھانے کے قابل تیل کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سبب بنی۔

مزید پڑھیں: سال 2019: دسمبر میں بھی مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد رہی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضروری غذائی اشیا جیسے سبزی اور پھل کی قیمتیں شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ ہیں، دیہی علاقوں میں کھانا بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں بھی 2013 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔

روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ان کی مانگ میں اضافہ جولائی 2019 سے مہنگائی میں جاری اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

شہری علاقوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں جنوری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر 19.5 فیصد جبکہ ماہانہ حساب سے 2.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ دیہی علاقوں میں بالترتیب 23.8 فیصد اور 3.4 فیصد بڑھا ہے۔

اس سے صاف واضح ہے کہ دیہی علاقے، جہاں ملک کی زیادہ تر آبادی موجود ہے، میں غذائی اشیا میں مہنگائی زیادہ ہوئی ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

شہری علاقوں میں غذائی اشیا، جن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، مونگ کی دال 19.74 فیصد، چنے کی دال 18.2 فیصد، مرغی 17.53 فیصد، انڈے 14.28 فیصد، گندم 12.63 فیصد، بیسن 12.09 فیصد، تازہ سبزیاں 11.7 فیصد، ماش کی دال 10.29 فیصد، گڑھ 9.49 فیصد، پھلیاں 8.09 فیصد، گندم کا آٹا 7.42 فیصد، مسور کی دال 7.33 فیصد، مرچ اور مصالحے 7.15 فیصد، چنے 6.68 فیصد، چینی 5.07 فیصد، تازہ پھل 3.93 فیصد، سرسوں کا تیل 2.87 فیصد، گندم کی اشیا 2.64 فیصد، گھی 2.18 فیصد، چاول 1.2 فیصد، مچھلی 1.19 فیصد اور خشک میوہ ججات 1.09 فیصد شامل ہیں۔

دوسری جانب جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز 18.37 فیصد، ٹماٹر 8.36 فیصد اور آلو 3.69 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی بلند ترین سطح 12.7 فیصد تک جا پہنچی

دیہی علاقوں میں غذائی اشیا، جن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، مونگ کی دال 18.7 فیصد، مرغی 17.3 2 فیصد، تازہ سبزی 15.39 فیصد، چنے کی دال 14.21 فیصد، انڈے 12.89 فیصد، گڑھ 12.84 فیصد، بیسن 9.97 فیصد، گندم 9.07 فیصد، مسور کی دال 6.77 فیصد، گھی 6.55 فیصد، پکانے کا تیل 6.48 فیصد، ماش کی دال 6.31 فیصد، گندم کا آٹا 6.16 فیصد، سرسوں کا تیل 5.13 فیصد، مرچ مصالحے 4.85 فیصد، پھلیاں 4.54 فیصد، چینی 4.36 فیصد، چنے 4.22 فیصد، خشک میوہ جات 3.54 فیصد، مکھن 2.49 فیصد، آلو 1.96 فیصد، گوشت 1.82 فیصد، چاول 1.77 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.67 فیصد، خشک دودھ 1.4 فیصد شامل ہیں۔

پنجاب میں نئی فصل کی کاشت کے بعد غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں فروری اور مارچ میں کم ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024