• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی'

شائع January 30, 2020
میرا نے اپنے کیریئر میں چند بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام
میرا نے اپنے کیریئر میں چند بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا کسی نا کسی متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

اے آے وائے کے پروگرام 'ہمارے مہمان' کو دیے گئے ایک ویڈیو انٹرویو میں اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔

البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا بھی دیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'ماہرہ خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں'

انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ ایک وقت میں یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جہاں اداکارہ میرا نے اس خبر کی تصدیق کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی خاندان والے اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم اداکارہ نے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سال بعد فیصلہ،اداکارہ میرا عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار

انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختتار کی جبکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چند روز قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی۔

اداکارہ کے مطابق جلد اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بننے والی اداکارہ میرا اپنے کیریئر میں بولی وڈ فلمز 'نظر' اور 'کسک' میں بھی کام کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024