• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل ٹرانسلیشن میں آڈیو ٹرانسکرپشن جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 29, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز میں ٹرانسلیٹ ایپ میں لائیو ٹرانسکرپشن فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو کسی ایک زبان میں آڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے رئیل ٹائم میں دوسری زبان میں رینڈر یا چلانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے مگر گوگل کی جانب سے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ منگل کو سان فرانسسکو میں مختلف آرٹی فیشل انٹیلی جنس تجربات کے دوران کیا گیا۔

گوگل کے مطابق جب اس فیچر کو متعارف کرایا جائے گا اسے چلانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی حالانکہ اس وقت گوگل ٹرانسلیٹ میں اے آئی ٹرانسلیشن فیچرز استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ مختلف زبانوں کی رئیل ٹائم ٹرانسکرپشن تحریر کے ترجمے کے مقابلے میں بہت زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔

یہ فیچر آڈیو فائلز پر کام نہیں کرے گا یا کم از کم آغاز میں نہیں بلکہ صارف کو اسے استعمال کرنے کے لیے اسمارٹ فون مائیکروفون پر لائیو آڈیو چلانا ہوگی مگر ریکارڈڈ آڈیو کو کسی اسپیکر پر چلاکر بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر آڈیو میں جملوں کے ساتھ بہتر ہوتا جائے گا یعنی اس میں جملے کو مدنظر رکھ کر مخصوص الفاظ کے انتخاب کو درست کرے گا اور لب و لہجہ اور مقامی بولی کو بھی درست کرے گا۔

کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ اے آئی ماڈلز نمایاں حد تک بہتر ہوجائیں گے اور یہ لگ بھگ درست ترجمہ کرن لگے گا۔

گوگل کی جانب سے اسے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور بس یہ کہا ہے کہ مستقبل میں یہ کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024