• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ 'تیار ہیں' ریلیز کردیا گیا

شائع January 28, 2020 اپ ڈیٹ February 2, 2020
تقریب میں حاضرین کو 'تیار ہیں' سنوایا گیا — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
تقریب میں حاضرین کو 'تیار ہیں' سنوایا گیا — فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ جاری کردیا گیا جس میں 22 ساز استعمال کیے گئے ہیں اور ملک کے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے آفیشل ترانے 'تیار ہیں' کے لانچ کی تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

لیگ میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز نے تقریب میں شرکت کی جہاں حاضرین کو 'تیار ہیں' سنوایا گیا۔

آفیشل ترانے میں پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت، لوگ گلوکار عارف لوہار، گلوکار ہارون رشید اور عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

'تیار ہیں' کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان (لال کبوتر) نے کی ہے۔

آفیشل ترانے کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020: ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے جانے کا امکان

ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ اسٹارز بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی جلوہ گر ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ آفیشل ترانہ 'تیار ہیں' لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد پر جشن مناتے مداحوں کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ اسٹار شاداب خان نے کہا کہ 'ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا بہت خوشی کی بات ہے۔'

آفیشل ترانے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 'اس سیزن کا ترانہ گزشتہ ترانوں سے کافی بہتر ہے۔'

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024