• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'لوڈ ویڈنگ' لندن کے گولڈ ایوارڈز میں دو اعزاز جیتنے میں کامیاب

شائع January 27, 2020
فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا — فوٹو: فیس بک
فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا — فوٹو: فیس بک

2018 میں سامنے آئی نبیل قریشی کی کامیاب کامیڈی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب پسند کیا گیا اور اب اس فلم نے لندن کے ایک ایوارڈ شو میں دو بڑے اعزاز بھی حاصل کرلیے۔

لندن میں منعقد ہونے والے 'گولڈ مووی ایوارڈز' کے دوران فلم 'لوڈ ویڈنگ' کو غیر ملکی زبان اور بیسٹ سینی میٹوگرافی کے ایوارڈز دیے گئے۔

خیال رہے کہ گولڈ ایوارڈ کی تقریب ہر سال لندن میں منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر کے سینما میں بننے والی فلمیں بھیجی جاتی ہیں جن میں چند خاص کی اسکرینگ بھی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: لوڈ ویڈنگ بھارتی فلم فیسٹیول کے لیے نامزد

فلم 'لوڈ ویڈنگ' میں پاکستان کے کامیاب اداکار فہد مصطفیٰ نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ ان کا ساتھ فلم میں مہوش حیات نے دیا۔

گزشتہ سال 'لوڈ ویڈنگ' راجستھان انٹرنیشنل فلم کے دوران بھی بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی فلم کو ملنے والے ان اعزازات سے بےحد خوشی ہوئی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہدایت کار کے مطابق ان کی فلم کافی منفرد کہانی پر مبنی تھی اور ان کے لیے بہت خاص بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'لوڈ ویڈنگ' کے فلمساز کا 2020 میں دو نئی فلمز ریلیز کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ نبیل قریشی اس وقت اپنی پانچویں فلم 'قائداعظم زندہ باد' پر کام کررہے ہیں۔

اس فلم میں بھی انہوں نے فہد مصطفیٰ کو سائن کیا جبکہ ماہرہ خان بھی اس فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

'قائداعظم زندہ باد' کے ساتھ ساتھ نبیل قریشی اور فضا علی میرزا 'فیٹ مین' نامی فلم پر بھی کام کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024