• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پیسوں کیلئے بھارت کی تعریف کرنے کا طعنہ دینے پر شعیب کا سہواگ کو جواب

شائع January 23, 2020
شعیب اختر نے کہا کہ میں یوٹیوب کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی وجہ سے مشہور ہوا — تصاویر: اے ایف پی
شعیب اختر نے کہا کہ میں یوٹیوب کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی وجہ سے مشہور ہوا — تصاویر: اے ایف پی

دنیا کے تیز ترین باؤلر کے اعزاز کے حامل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اپنے دلچسپ تبصروں اور نت نئے تنازعات کا حصہ بننے کے باعث خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

شعیب اختر کے تنازعات کا شکار ہونے کی اکثر وجہ بھارت سے کسی نہ کسی قسم کا تعلق ہوتا ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں ان کے سابق پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کے حوالے سے متنازع بیان کو بھارتی میڈیا میں بہت اچھالا گیا تھا اور بعدازاں انہیں اس کی وضاحت دینا پڑی تھی اور اب ایک مرتبہ پھر وہ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کے پرانے بیان پر برہم ہو گئے۔

مزید پڑھیں: باقاعدگی سے مواقع ملیں تو سب بابر اعظم کی طرح پرفارم کریں گے، شعیب ملک

معاملہ کچھ یوں ہے کہ سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے 2016 میں بیان دیا تھا کہ شعیب اختر ہمارے اس لیے دوست بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں بھارت سے کاروبار اور پیسہ چاہیے، اسی لیے وہ ہماری تعریف کرتے ہیں، اگر آپ شعیب اختر کا انٹرویو دیکھیں تو اس میں وہ بھارت کی بہت تعریف کرتے ہیں حالانکہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو ایسا بالکل نہیں کرتے تھے۔

یاد رہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب شعیب اختر اور وسیم اکرم بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ میں بحیثیت مبصر اور کمنٹیٹر شرکت کرتے تھے اور بھارت میں انتہائی مقبول تھے۔

ماضی کے تیز ترین باؤلر نے اس ویڈیو بیان کا جواب دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کسی ایک بھی پاکستانی یوٹیوبر کا نام بتا دیں جو بھارت کی کارکردگی پر انہیں نہیں سراہتا، رمیز راجہ، راشد لطیف، وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت تمام کرکٹرز بھارت کے حوالے سے اچھی ہی بات کرتے ہیں کیونکہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے سابق بھارتی اوپنر سے سوال کیا کہ کیا یہ بات سچ نہیں ہے کہ بھارت اس وقت نمبر ایک ٹیم اور ویرات کوہلی عالمی نمبر ایک بلے باز ہیں، کیا یہ بات درست نہیں کہ انہوں نے ابھی آسٹریلیا کو شکست دی تو کیا وہ بری کرکٹ کھیلتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اگر میں کرکٹ پر تجزیہ کر رہا ہوں تو اس سے لوگوں کو تکلیف کیا ہے، میں نے پاکستان کی جانب سے 15سال کھیلا ہے، میں یوٹیوب کی وجہ سے مشہور نہیں ہوا، میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی وجہ سے مشہور ہوا اور میں دنیا کا تیز ترین فاسٹ باؤلر تھا اس لیے مشہور ہوا'۔

یہ بھی پڑھیں: آرسینل کلب کے فین پاکستانی جوڑے نے نئی مثال قائم کردی

شعیب اختر نے کہا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، انڈیا نہیں، اللہ پالتا ہے اور سہواگ کے سر پر اتنے بال نہیں ہیں اتنا میرے پاس مال ہو گا۔

تاہم سابق قومی کرکٹر نے ساتھ ساتھ وضاحت کی کہ میں یہ مزاحیہ انداز میں کہہ رہا ہوں اور امید ظاہر کی کہ سہواگ اسے برداشت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024