• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی فوک گلوکار پرفارمنس کے دوران چل بسے

شائع January 21, 2020
ڈیوڈ اولنے نے نصف سے زیادہ زندگی موسیقی کو دی—فوٹو: فیس بک
ڈیوڈ اولنے نے نصف سے زیادہ زندگی موسیقی کو دی—فوٹو: فیس بک

زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ موسیقی کو دینے والے 71 سالہ امریکی فوک گلوکار اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق 71 سالہ ڈیوڈ اولنے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت گانا گانے کے دوران ہوئی اور انہوں نے مرنے سے قبل مداحوں سے ’معذرت‘ کی اور اگلے ہی لمحے چل بسے۔

رپورٹ میں میوزیکل پروگرام میں موجود افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوڈ اولنے ساتھی گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ گانے پر پرفارمنس کر رہےتھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔

گلوکار زائد عمری کے باوجود پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے تھے—فوٹو: فیس بک
گلوکار زائد عمری کے باوجود پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے تھے—فوٹو: فیس بک

عینی شاہدین کے مطابق دل کا دورہ پڑتے ہی انہوں نے گلوکاری چھوڑ کر پروگرام میں موجود تمام افراد سے ’معافی‘ مانگی اور آرام سے اپنی کرسی پر بیٹھتے ہوئے اپنا سر سینے کی طرف جھکا دیا۔

ان کے ساتھ پرفارمنس کرنے والے گلوکاروں و موسیقاروں کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سوچا کہ ڈیوڈ اولنے چند لمحوں کی خاموشی کی وجہ سے لوگوں سے معذرت کر رہے ہیں تاہم ان کی خاموشی ابدی ثابت ہوئی۔

پروگرام میں موجود ایک خاتون نے ڈیوڈ اولنے کی موت کے حوالے سے اپنی فیس بک پوسٹ میں انہیں عظیم شخص قرار دیا اور واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ فوک گلوکار پرفارمنس کے دوران ہی چل بسے۔

انہوں نے لکھا کہ مرنے سے قبل انہوں نے مداحوں سے معذرت کی اور انتہائی سکون کے ساتھ اپنا سر نیچے جھکا کر سینے کی طرف لائے۔

انہوں نے لکھا کہ ڈیوڈ اولنے کے ہاتھ سے نہ تو گٹار گرا اور نہ ہی وہ خود کرسی سے گرے اور ان کی زندگی کے آخری لمحات انتہائی پر سکون تھے۔

ڈیوڈ اولنے کو امریکا کی روایتی موسیقی کے نامور گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا تاہم ساتھ ہی ان کی موسیقی میں جدیدت کی جھلک بھی دکھائی دیتی تھی۔

ڈیوڈ اولنے کا شمار معروف امریکی فوک گلوکاروں میں ہوتا تھا—فوٹو: فیس بک
ڈیوڈ اولنے کا شمار معروف امریکی فوک گلوکاروں میں ہوتا تھا—فوٹو: فیس بک

ڈیوڈ اولنے کی ویب سائٹ پر بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گلوکار کی موت پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

ڈیوڈ اولنے نے نصف سے زیادہ حصہ موسیقی کو دیا اور انہوں نے تقریبا 20 میوزک ایلبم ریلیز کیے، ان کا آخری میوزک ایلبم 2 سال قبل 2018 میں ریلیز ہوا تھا۔

مرنے سے چند دن قبل ہی انہوں نے فیس بک پر ایک گانے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024