• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پہلی بار کورین فلم ’اسکرین گلڈ ایوارڈ‘ لے اڑی

شائع January 20, 2020
پیراسائیٹ ایوارڈ جیتنے والی دوسری زبان کی پہلی فلم بن گئی—فوٹو: اے پی
پیراسائیٹ ایوارڈ جیتنے والی دوسری زبان کی پہلی فلم بن گئی—فوٹو: اے پی

امریکا میں ہونے والے معروف ’اسکرین ایکٹرس ان گلڈ ایوارڈز‘ (ساگ) میں پہلی مرتبہ جنوبی کورین فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

گزشتہ 26 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ اسکرین گلڈ ایوارڈز میں انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم کو ’بہترین فلم‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونے والی جنوبی کورین فلم ’پیراسائیٹ‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم نے دیگر بڑے فلمی ایوارڈز میں بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزدگی بھی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی فلم کی کاسٹ کو کسی بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اسکرین گلڈ ایوارڈز میں مجموعی طور پر فلم اور ٹی وی کے شعبوں کی 15 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔

فلم فیسٹیول کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس بار ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ اور ان کی سابق اہلیہ اداکارہ جینیفر آئنسٹن نے بھی معاون اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔

ایوارڈ تقریب میں براڈ پٹ اور جینیفر آنسٹن بغل گیر ہوئے—فوٹو: اسکرین گلڈ ایوارڈز
ایوارڈ تقریب میں براڈ پٹ اور جینیفر آنسٹن بغل گیر ہوئے—فوٹو: اسکرین گلڈ ایوارڈز

ایکشن ہیرو براڈ پٹ کو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی رومانٹک ہارر کامیڈی فلم ’ونس اپن ٹائم ان ہولی وڈ‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر معاون اداکار جب کہ ان کی سابق اہلیہ جینیفر آئنسٹن کو ایپل ٹی وی کے ریئلٹی شو ڈراما ’مارننگ شو‘ میں معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلموں میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ’میریج اسٹوری‘ کی اداکارہ لارا ڈیرن کو دیا گیا اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ کو بہترین اسٹنٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ڈراما کا ایوارڈ دی کراؤن کو دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک
بہترین ڈراما کا ایوارڈ دی کراؤن کو دیا گیا—فوٹو: شٹر اسٹاک

بہترین اداکار کا ایوارڈ ایک مرتبہ پھر ’جوکر‘ کا کردار ادا کرنے والے جیکوئن فیونکس لے اڑے جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ برطانوی اداکارہ رینی زیلویگر لے اڑیں۔

ٹی وی کے شعبے میں 9 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے اور برطانوی ڈراما سیریز ’دی کراؤن‘ کو بہترین ڈرامے کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ٹی وی اسٹنٹ ڈراما کا ایوارڈ گزشتہ برس اپنے اختتام کو پہنچنے والے شہرہ آفاق ڈراما ’گیم آف تھرونز‘ کو دیا گیا۔

بہترین ڈراما اداکار کا ایوارڈ گیم آف تھرونز کے پیٹر ڈنکلیج کو دیا گیا جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ’ایپل ٹی وی‘ کے مارننگ شو کے لیے اداکارہ جینیفر آنسٹن کو دیا گیا۔

بہترین ڈراما کامیڈی کی معاون اداکارہ کا ایوارڈ برطانوی اداکارہ فوبے والر برج لے اڑیں—فوٹو: اسکرین گلڈ ایوارڈز
بہترین ڈراما کامیڈی کی معاون اداکارہ کا ایوارڈ برطانوی اداکارہ فوبے والر برج لے اڑیں—فوٹو: اسکرین گلڈ ایوارڈز

تبصرے (1) بند ہیں

Nasir Mughal Jan 21, 2020 12:42am
Parasite is nominated for the best picture in Oscar awards along with best foriegn language film.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024