• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
شائع January 19, 2020 اپ ڈیٹ January 20, 2020

برطانوی شاہی خاندان سے اب تک الگ ہونے والے افراد

ہیری اور میگھن مارکل 18 جنوری 2020 سے شاہی حیثت سے ریٹائرڈ ہوئے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ہیری اور میگھن مارکل 18 جنوری 2020 سے شاہی حیثت سے ریٹائرڈ ہوئے—فائل فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شہزادے ہیری نے سال 2020 کے پہلے ہی ہفتے شاہی حیثیت اور خاندان سے الگ ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

تقریباً ایک سو سال میں وہ پہلے برطانوی شہزادے تھے جنہوں نے شاہی خاندان سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

شہزادہ ہیری نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب کہ کئی ماہ سے ان کے حوالے سے مختلف خبریں آ رہی تھیں جن کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کے بھائی کے درمیان بھی تعلقات ٹھیک نہیں۔

علاوہ ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ برطانوی میڈیا شہزادہ ہیری کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور خاص طور پر شہزادے کی جانب سے مئی 2019 میں امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کے بعد برطانوی میڈیا ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

# یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف

برطانوی میڈیا کی جانب سے منفی رپورٹنگ یا بلیک میلنگ پر شہزادہ ہیری اور اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے چند اخبارات کے خلاف قانونی کیس بھی دائر کر رکھے تھے تاہم کسی کو یہ خبر نہ تھی کہ شہزادہ شاہی خاندان سے الگ ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیں گے۔

شہزادہ ہیری نے اکتوبر 2019 میں بھائی سے اختلافات کا اعتراف کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ ہیری نے اکتوبر 2019 میں بھائی سے اختلافات کا اعتراف کیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ہیری کی جانب سے شاہی حیثیت کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد ملکہ برطانیہ نے اہم اجلاس بھی طلب کیا تھا اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ شہزادے کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری کا برطانوی میڈیا کے خلاف مقدمہ

مذکورہ اجلاس کے کچھ دن بعد ہی برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے 18 جنوری 2020 کو اہم اعلان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شاہی حیثیت سے دستبردار ہوگئے۔

دونوں نے مئی 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں نے مئی 2019 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ اب ہیری اور میگھن مارکل کے پاس شاہی حیثیت نہیں رہی مگر وہ شاہی خاندان کا اہم حصہ رہیں گے۔

زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ہیری اور میگھن مارکل وہ پہلے افراد ہیں جنہوں نے برطانوی شاہی خاندان کو چھوڑا مگر درحقیقت ایسا نہیں۔

تاہم ہیری اور میگھن مارکل کسی بڑے اسکینڈل یا سبب کے بغیر شاہی حیثیت چھوڑنے والے پہلے افراد ضرور ہیں۔

ہیری اور میگھن مارکل کی دستبرداری

میگھن مارکل اور ہیری کے درمیان 2016 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل اور ہیری کے درمیان 2016 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ہیری اور میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس پر ملکہ برطانیہ نے 13 جنوری کو شاہی محل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے پوتے کی علیحدگی کی منظوری دی تھی۔

18 جنوری 2020 کو شاہی محل اور ملکہ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی حیثیت چھوڑ دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ہیری نے سابق امریکی اداکارہ و طلاق یافتہ 38 سالہ میگھن مارکل سے 2018 میں منگنی کرنے کے بعد مئی 2019 میں شادی کی اور اسی سال ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے کے بعد وہ خاندان سے الگ ہوئے۔

میگھن مارکل 2016 سے قبل اداکاری کرتی رہی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل 2016 سے قبل اداکاری کرتی رہی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

وہیں ہیری کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اب تک شاہی خاندان کے دوسرے فرد ہیں جنہوں نے امریکی خاتون سے شادی کرنے کے بعد خاندان سے علیحدگی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری: میگھن مارکل اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟

ہیری سے ایک صدی قبل 1936 میں شاہی خاندان کے اہم فرد اور اس وقت کے بادشاہ ک ایڈورڈ ہشتم (آٹھویں) نے بھی امریکی طلاق یافتہ خاتون سے شادی اور تعلقات کے بعد تخت کو چھوڑا تھا۔

میگھن مارکل ماضی میں ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
میگھن مارکل ماضی میں ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیتی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شہزادہ اینڈریو کی شاہی عہدوں سے دستبرداری

ہیری اور میگھن مارکل کی جانب سے شاہی حیثیت چھوڑے جانے سے محض 2 ماہ قبل ہی شاہی خاندان کے ایک اور فرد نے بھی شاہی عہدوں سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

گزشتہ برس سامنے آنے والے سیکس اسکینڈل کے بعد ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے بھی نومبر 2019 کے آخر میں شاہی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہزادہ اینڈریو نے نومبر 2019 میں شاہی عہدوں سے علیحدگی اختیار کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ اینڈریو نے نومبر 2019 میں شاہی عہدوں سے علیحدگی اختیار کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کا ’ریپ‘ کیا جب کہ ان پر شاہی محل میں بھی نامحرم خواتین لائے جانے کے الزامات سامنے آئے، ان پر مذکورہ الزامات اگست 2019 میں اس وقت سامنے آئے جب امریکی سرمایہ کار جیفری اپسٹن نے جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘سیکس اسکینڈل‘ سامنے آنے پر برطانوی شہزادہ اینڈریو مستعفی

جیفری اپسٹن کو امریکی پولیس نے جولائی 2019 میں لڑکیوں کے جنسی استحصال، انہیں جنسی غلام بنانے اور نابالغ اور کم عمر لڑکیوں کو بڑے اور امیر لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا اور ان پر عدالت میں کیس شروع ہونے والا تھا کہ انہوں نے خودکشی کرلی۔

اسی ہی اسکینڈل کے بعد ایک خاتون سامنے آئی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ جیفری اپسٹن نے انہیں شہزادہ اینڈریو کو جنسی لذت پہنچانے کے لیے مجبور کیا اور شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ متعدد بار کم عمری میں جنسی تعلقات بنائے تاہم شہزادہ اینڈریو نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

شہزادہ اینڈریو پر خاتون نے کم عمری میں متعدد بار سیکس کرنے کے الزامات لگائے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن
شہزادہ اینڈریو پر خاتون نے کم عمری میں متعدد بار سیکس کرنے کے الزامات لگائے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن

اسکینڈل سامنے آنے اور تنقید ہونے کے بعد ملکہ برطانیہ نے شہزادہ اینڈریو کو اپنے عہدوں سے استعفی دینا کی اجازت دی تھی اور انہوں نے نومبر 2019 میں شاہی عہدوں سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی شاہی خاندان سے علیحدگی

شوبز میگزین ’ریفائنری 29‘ کے مطابق ہیری اور شہزادہ ولیم کی والدہ شہزادہ لیڈی ڈیانا کی بھی اس وقت شاہی حیثیت ختم کردی گئی تھی یا ہوگئی تھی جب انہوں نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق لے لی تھی۔

لیڈی ڈیانا طلاق سے قبل شوہر اور بیٹوں کے ہمراہ—فائل فوٹو: اے ایف پی
لیڈی ڈیانا طلاق سے قبل شوہر اور بیٹوں کے ہمراہ—فائل فوٹو: اے ایف پی

لیڈی ڈیانا نے 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی کی تھی اور شہزادہ ہیری اور ولیم ان کے بیٹے ہیں اور طلاق کے ایک سال بعد ہی وہ کار حادثے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

شاہی قوانین کے تحت طلاق کے بعد ان کی شاہی حیثی بھی ختم ہوگئی تھی تاہم انہوں نے خود شاہی حیثیت نہیں چھوڑی تھی۔

بادشاہ ایڈورڈ کا عشق کے لیے تخت کو چھوڑنا

—فائل فوٹو: پنٹ ریسٹ
—فائل فوٹو: پنٹ ریسٹ

ہیری وہ پہلے شاہی شہزادے نہیں ہیں جنہوں نے خود سے شاہی حیثیت کو چھوڑا ہو بلکہ ان سے قبل ان کے ہی خاندان کے بادشاہ نے بھی اپنی مرضی اور عشق کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تخت چھوڑنے والے بادشاہ نے بھی ایک طلاق یافتہ امریکی خاتون کی وجہ سے تخت چھورا تھا۔

ہیری سے تقریبا 100 سال قبل 1936 میں برطانیہ کے اس وقت کے بادشاہ ایڈورڈ ’ہشتم‘ (آٹھویں) نے اس وقت تخت چھوڑا تھا جب انہوں نے ایک طلاق یافتہ خاتون سے عشق میں شادی کی تھی جس پر برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر شاہی افراد خفا تھے۔

تخت اور عشق میں سے بادشاہ نے عشق کا انتخاب کیا اور شاہی محل اور عہدوں سے الگ ہوگئے۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر کی عہدوں سے دستبرداری

شہزادہ فلپ نے 95 سال کی عمر میں عہدے چھوڑے—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادہ فلپ نے 95 سال کی عمر میں عہدے چھوڑے—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے شوہر شہزادہ فلپ نے بھی بڑھتی عمر کی وجہ سے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا، ملکہ برطانیہ کے شوہر نے 95 سال کی عمر میں 2017 میں شاہی عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے ان کی دستبرداری کو قبول کیا تھا۔

یہ خبریں بھی تھیں کہ انہوں نے بھی کسی کرپشن اور جنسی اسکینڈل کی وجہ سے شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے تاہم بعد ازاں شاہی خاندان نے اعلان کیا کہ شہزادہ فلپس اپنی صحت اور بڑھتی عمر کی وجہ سے عہدوں سے دستبردار ہوئے۔

شہزادہ فلپ کی اہلیہ اور ملکہ برطانیہ کی عمر 93 سال ہے

طلاق کےبعد شاہی حیثیت سے محروم شہزادی سارہ فرگوسن

طلاق کے باوجود اینڈریو اور سارہ فرگوسن کے تعلقات اچھے ہیں اور ملتے رہتےہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
طلاق کے باوجود اینڈریو اور سارہ فرگوسن کے تعلقات اچھے ہیں اور ملتے رہتےہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

نومبر 2019 میں جنسی اسکینڈل کے بعد شاہی عہدوں سے استعفیٰ دینے والے شہزادہ اینڈریو کی اہلیہ سارہ فرگوسن کو بھی 1996 میں اس وقت شاہی عہدوں سے ہٹا دیا گیا جب ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق ہوگئی۔

سارہ فرگوسن 2 بیٹیوں کی ماں ہیں اور ان کی دونوں کو شاہی حیثیت حاصل ہے، تاہم طلاق کے بعد ان کی شاہی حیثیت ختم ہوگئی۔

شاہی حیثیت لینے سے انکارکرنے والے ملکہ برطانیہ کی بیٹی کے بچے

ملکہ برطانیہ کی واحد بیٹی 69 سالہ شہزادی اینے کو اگرچہ شاہی حیثیت حاصل ہے تاہم ان کے بچوں نے شاہی حیثیت لینے سے انکار کردیا۔

شہزادی اینے نے دو شادیاں کیں اور انہیں پہلی شادی سے 2 اور دوسری شادی سے بھی دو بچے ہیں، تاہم تمام بچوں نے شاہی حیثیت کے بغیر ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

شہزادی اینے ملکہ برطانیہ کی واحد بیٹی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہزادی اینے ملکہ برطانیہ کی واحد بیٹی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی