’23 ویں سالگرہ پر برطانوی شہزادی نے میرے جسم کو چھوا‘
برطانوی اداکار، موسیقار، سائنسدان اور سائنسی پروگراموں کے میزبان 51 سالہ برین ایڈورڈ کاکس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی 23 ویں سالگرہ پر سابق برطانوی شہزادی مارگریٹ نے رومانوی انداز میں چھوا تھا۔
برین ایورڈ کاکس کو عام طور برین کاکس کے نام سے جانا جاتا ہے اور انہیں ان کی فزکس کے شعبے میں تحقیقی خدمات اور سائنسی پروگراموں کی میزبانی کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے۔
تاہم برین کاکس کو ایک اداکار اور موسیقار کے طور پر بھی پہنچانا جاتا ہے اور انہیں نہ صرف سائنس کی دنیا بلکہ شوبز کی دنیا کی اہم شخصیت تسلیم کیا جاتا ہے۔
برین کاکس نے ایک درجن سے زائد فلموں اور دستاویزی فلموں میں کام کیا ہے جب کہ انہوں نے موسیقی کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کی اور وہ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے سائنسی پروگرام سمیت دیگر اداروں کے سائنسی پروگرامات کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق برطانوی شہزادی اور ملکہ برطانیہ کی بہن شہزادی مارگریٹ نے انہیں ان کی 23 ویں سالگرہ پر رومانوی انداز میں چھوا تھا۔
برین کاکس نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ابھرتے ہوئے اداکار تھے اور اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے تھے تو شہزادی مارگریٹ ان کی برتھ ڈے پارٹی میں آئیں اور ان سے رومانوی انداز میں ملیں۔
اداکار، موسیقار اور سائنسدان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سالگرہ پر سرخ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو شہزادی مارگریٹ کو بہت اچھی لگی اور انہوں نے اپنی انگلی ان کے سینے پر رکھی۔
برین کاکس کے مطابق بعد ازاں شہزادی مارگریٹ نے اپنی انگلی ان کی شرٹ کے اندر کرکے اسے نیچے کی طرف لی گئی اور وہ شہزادی کی اس ادا پر فریفتہ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ کسی شاہی خاندان کی اہم اور خوبرو ترین خاتون کسی نوجوان مرد کے جسم میں پر ہاتھ پھیرے۔
خیال رہے کہ شہزادی مارگریٹ ملکہ برطانیہ کی چھوٹی اور واحد بہن تھیں جو 2002 میں علالت باعث 70 سال کی عمر میں چل بسیں۔
شہزادی مارگریٹ کو برطانوی شاہی خاندان کی رنگین مزاج شہزادی کے طور پر بھی جانا جاتا تھا اور وہ کئی شوبز اور معروف شخصیات پر فریفتہ تھیں۔
جس وقت شہزادی مارگریٹ نے اداکار و موسیقار برین کاکس کو چھوا تھا اس وقت شہزادی کی عمر 43 سال تھی۔
نیٹ فلیکس کے ویب سیریز ڈرامہ ’دی کراؤن‘ میں شہزادی مارگریٹ کے معاشقوں سمیت ان کی دوسری زندگی کو بھی شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے اور اس سیریز کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔
مذکورہ ڈرامے میں برطانوی شاہی خاندان کے دوسرے افراد کی زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے۔
’دی کراؤن‘ کے اب تک تین سیزن بنائے جا چکے ہیں اور اس ڈرامے میں شہزادی مارگریٹ کا کردار ’ہلینا بونہم کارٹر‘ اور ’وینیسا کربے‘ نے ادا کیا۔