• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جی جی حدید نے پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک سے دوبارہ تعلقات استوار کرلیے؟

شائع January 13, 2020 اپ ڈیٹ January 14, 2020
دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: اے پی
دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: اے پی

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کی جوڑی کو دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم مارچ 2018 میں دونوں کی علیحدگی نے دنیا بھر میں موجود دونوں کے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔

دونوں کے درمیان 2015 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور 2016 میں بھی دونوں کے درمیان ناراضگیاں ہوئی تھیں تاہم پھر سے دونوں ایک ہوگئے تھے۔

دو سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد مارچ 2018 میں جی جی حدید اور زین ملک نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق بھی کی تھی۔

علیحدگی کے باوجود دونوں کی خفیہ ملاقاتوں کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں تاہم ساتھ ہی یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ زین ملک نے کسی اور خاتون جب کہ جی جی حدید نے کسی اور مرد سے تعلقات استوار کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

لیکن دسمبر 2019 کے وسط سے یہ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ تقریبا ڈیڑھ سال تک الگ رہنے کے بعد اب ایک بار پھر جی جی حدید اور زین ملک ایک ہونے جا رہے ہیں اور جلد ہی دونوں پہلی بار ملاقات کرکے ایک دوسرے کی ناراضگیاں ختم کریں گے۔

دونوں نے مارچ 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں نے مارچ 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے دوبارہ تعلقات استوار کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اہل خانہ کے ہمراہ ملاقات کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

شوبز ویب سائٹ ’ای نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ زین ملک اور جی جی حدید نے نیویارک میں ملاقات کی اور دونوں نے ایک ساتھ ڈنر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈنر کے لیے جی جی حدید نے نیویارک میں ایک اچھے مقام پر جگہ کرائے پر حاصل کی تھی جہاں انہوں نے پرانے دوست زین ملک اور اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے مارچ 2018 کے بعد پہلی بار ملاقات کی اور اس ملاقات سے قبل زین ملک نے دسمبر 2019 میں جی جی حدید سے رابطہ کرکے تعلقات بحال کرنے کا کہا تھا۔

دونوں 11 جنوری 2020 کو دوبارہ ملے—فوٹو: پیج سکس
دونوں 11 جنوری 2020 کو دوبارہ ملے—فوٹو: پیج سکس

رپورٹ کے مطابق جی جی حدید نے زین ملک کو دوسرا چانس دیتے ہوئے ان سے تعلقات بحال کیے اور دونوں نیویارک میں ملے جہاں انہوں نے سالگرہ پارٹی بھی منعقد کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی پہلی ملاقات کے وقت ان کے ساتھ جی جی حدید کی والدہ 56 سالہ یالندا حدید ماڈل کی چھوٹی بہن 23 سالہ بیلا حدید، بھائی 22 سالہ انور حدید اور ان بھائی کی گرل فریnڈ 24 سالہ امریکی گلوکارہ دعا لیپا بھی ساتھ تھیں۔

اسی رپورٹ کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی ملاقات 11 جنوری 2020 کو نیویارک میں ہوئی۔

جی جی حدید کا شمار دنیا کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
جی جی حدید کا شمار دنیا کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دونوں کی ملاقات جی جی حدید کی والدہ یالندا حدید کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی اور ان کی سالگرہ ایک پرائیویٹ جگہ پر منائی گئی۔

مزید پڑھیں: زین ملک اب جی جی حدید سے تعلق کو مستقل شکل دینے کے لیے تیار؟

رپورٹس میں بتایا گیا کہ زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان دوبارہ تعلقات استوار ہونے پر جی جی حدید کے اہل خانہ بھی خوش ہیں کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی زین ملک کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھا ہے۔

نیویارک میں دونوں کی ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات بحال ہونے اور دونوں کی ملاقات کی خبریں اور تصاویر سامنے آ چکی ہیں تاہم تاحال دونوں نے ایک دوسرے سے تعلقات بحال کرنے کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

تعلقات کی دوبارہ بحالی پر تاحال جی جی حدید یا زین ملک نے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
تعلقات کی دوبارہ بحالی پر تاحال جی جی حدید یا زین ملک نے کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024